Free Traffic

LinkCollider - Free Social Media Advertising

Battery Care & Maintenance بیٹری کی دیکھ بھال اور بحالی

 

Battery Care & Maintenance

ہدایات برائے بیٹری کی معیادی نگہداشت

1:بیٹری کی اوپری سطح کو چیک کریں ۔ بیٹری کی اوپری سطح ہمیشہ صاف ،خشک اورمیل کچیل سے پاک رکھیں۔ گندی بیٹری میل کچیل کے ذریعے ڈسچارج ہو سکتی ہے

معیادی انسپکشن : مہینے میں ایک دفعہ

2:ٹرمینلز ، اسکروز ،کلیمپ اور کیبل کو چیک کریں۔ یہ سب صاف ٹائٹ(Tight) اور زنگ(Corrosion)  سے پاک ہونے چائیں۔

معیادی انسپکشن : مہینے میں ایک دفعہ

3: بیٹری ٹرمینلز اور کیبل کنکشنز پر پٹرولیم جیلی کی حفاظتی تہہ لگائیں۔

معیادی انسپکشن : سال میں دو دفعہ

4: بیٹری کیس میں ظاہری خرابی جیسے بیرونی چوٹ، پھولنا یا مُڑا ہونا چیک کریں۔ یہ نشانیاں عام طور پر آپ کو بتاتی ہیں کہ بیٹری یابہت گرم ہو رہی ہےیا اوور چارجڈ(Over Charged) رہتی ہے۔ وینٹ پلگ (Vent Plug) کے سوراخ بند ہونے کی صورت میں بیٹری میں گیس جمع ہو جاتی ہے جو کہ بیٹری پھولنے کا سبب ہے اگر ایسی صورتحال ہو تو وینٹ پلگز کے سوراخوں کو فوراَ کھولیں۔

معیادی انسپکشن : مہینے میں ایک دفعہ

5: وینٹ پلگ کو کھول کر الیکٹرولائیٹ (Electrolyte) لیول چیک کریں، جوکہ بیٹری پلیٹز سے اوپر ہوناچاہیے۔ اگر ضرورت ہو تو شفاف اور معدنیات سے پاک پانی سے لیول پورا کریں لیکن خیال کریں کہ الیکٹرولائیٹ  لیول بیٹری پر دئیے اوپر نشان (Upper Level) سے بڑھنا نہیں چاہیئے۔

معیادی انسپکشن : مہینے میں ایک دفعہ

نوٹ:

الیکٹرولائیٹ    لیول کی کمی کو کبھی بھی تیزاب سے پورا نی کریں، شفاف اور معدنیات  سے پاک پانی استعمال کریں AGS بیٹری ٹانک (Tonic) ایک ایسا ہی پانی ہے۔

6:وینٹ پلگ کو کھول کر الیکٹرولائیٹ   اور وینٹ پلگز کی اندرونی سطح کی رنگت کو چیک کریں ۔ اگر ان کی رنگت کتھئی مائل ()   یا سفیدی مائل () ہو تو کتھئی اور سفید ذرات الیکٹرولائیٹ    میں تیرتے ہوئے نظر آیئں تو گاڑی کے چارجنگ سسٹم کو ABLکے کسٹمر سینٹر یا ABLکے ریجنل آفس میں چیک کروائیں۔

معیادی انسپکشن : سال میں دو دفعہ

7:اگر آپ بیٹری کی حالت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں تو اسےABLکے کسٹمر سینٹریا ABLکے ریجنل آفس لیجائیں ۔ وہ بیٹری کی جانچ پڑتال یا معائنہ کے بعد آپ کو پیشہ وارانہ ہدایات اور مدد کریں گے۔

احتیاطی تدابیر:

1:بیٹری کو ہر قسم کی آگ اور شعلہ سے دور رکھیں کیونکہ اس میں سے نکلنے والی ہائیڈروجن گیس بہت خطرناک ہے اور آسانی کے ساتھ جل سکتی ہے۔

2: وینٹ پلگز کے اُوپر موجود سوراخوں کو صاف کھُلا رکھیں تاکہ اس میں سے نکلنے والی گیس کا اخراج ہوسکے۔

3: بیٹری کے ٹرمینلز کا کنکشن لگاتے وقت کسی قسم کی طاقت کا استعمال نہ کیا جائے طاقت کے  استعمال سے ٹرمینل کنکشن ٹوٹ سکتے ہیں۔

4: بیٹری کو ڈسچارج حالت میں نہ رہنے دیں یا بہت زیادہ عرصہ تک بیکار یا غیر استعمال شدہ نہ رہنے دیں۔

5:کنکشن لگاتے وقت صحیح سائز کا پانا(Spanner)استعمال کریں۔

  حفاظتی اقدام کے طور پر بھاری (Heavy)بیٹری کو اکیلے ہرگز نہ اٹھائیں

 


Post a Comment

0 Comments