پیٹرول انجن فیول سسٹم ،پارٹس کے نام اور کام کرنے کاطریقہ کار
پیٹرول انجن فیول سسٹم(Petrol Engine Fuel System)
آٹووہیکل کو ڈرائیونگ فورس در حقیقت اس میں ڈالے جانے والا فیول مثلاَ
پیٹرول،ڈیزل اور گیس مہیا کرتا ہے۔ پیٹرول کار انجن میں فیول کو پہنچانے کیلئے
مختلف پارٹس مہیا کئے جاتے ہیں۔ان سب کو مشترکہ طور پر فیو ل سسٹم کا نام دیا جاتا
ہے۔
کار بوریٹڈ فیول سسٹم کے اہم حصے درذیل ہیں۔
1: فیول ٹینک 2:فیول لائن 3:فیول فلٹر
4:فیول پمپ 5:کاربوریٹر 6: ائیر کلینر
1:فیول ٹینک(Fuel Tank)
فیول ٹینک عام طور پر گاڑی کے پچھلے حصے میں لگایا جاتا ہے تاکہ آگے کے خطرہ
کو کم کیا جاسکے۔یہ شیٹ میٹل یا پلاسٹک کا بنا ہوتا ہے،پلاسٹک کا ٹینک زنگ سے
محفوظ رہتا ہے۔اس کو گاڑی کی باڈی یا فریم کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔غیر ہموار
جگہ پر چلنے کی وجہ سے اچھال سے بچنے کیلئے اس میں بفر پلیٹس ڈیزائن کی جاتی ہے۔
فیول بھرنےکیلئے فیول ٹینک اور فیول کیپ کے درمیان سٹینر لگایا جاتا ہے ۔فلر پائپ
جس سے فیول ٹینک بھرا جاتا ہےاچھے سائز کا ہونا چاہیےتاکہ نہ صرف پیٹرول پمپ سے
فیول تیزی سے لیا جا سکےبلکہ فیول بھرتے وقت ٹینک کے اندر موجود ہوا بھی باہر نکل
سکے۔ٹینک کے اندر ہوا کے داخلے کا مناسب نظام ہوتا ہےتاکہ گاڑیکے چلنے سے جب فیول
خرچ ہوتا ہے تو اس سےپیدا ہونے والے ویکیوم کو ختم کیا جاسکے۔اس مقصد کیلئےوینٹ
لائن(Vent Line) ٹینک کے اندر
لگائی گئی ہوتی ہے یا ٹینک کے فلر کیپ کے اندر داخل ہونے کا میکانزم رکھا جاتا ہے۔
2:فیول لائن(Fuel Line)
فیول لائن کے ذریعے فیول ٹینک سے فیول پمپ اور کاربوریٹر تک فیول پہنچایا جاتا
ہےاور اضافی فیول واپس فیول ٹینک میں بھیجا جاتا ہے۔
3:فیول فلٹر(Fuel Filter)
فیول سسٹم میں فلٹر یا اسکرینیں لگائی جاتی ہیں تاکہ فیول میں موجود مختلف
ذرات فیول پمپ اور کاربوریٹر میں داخل نہ ہو کیونکہ مٹی یا گندگی کی وجہ سے انجن
کی کاکردگی متاثر ہوتی ہے۔فلٹر لیول لائن میں ٹینک اور فیول پمپ کے درمیان لگائے
جاتے ہیں اور بعض گاڑیوں میں یہ فیول پمپ اور کاربوریٹر کے درمیان بھی لگتے ہیں۔
4:فیول پمپ(Fuel Pump)
اگر فیول ٹینک کاربوریٹر سے اونچی جگہ پر ہو(جیسا کہ موٹر سائیکلوں میں) تو
فیول کار بوریٹر میں کشش ثقل کی وجہ سے خود ہی چلا جائے گا اس کو Gravity
Feedingکہتے ہیں۔اس صورت میں کاربوریٹر کے اندر دباؤ کا انحصار اور
کاربوریٹر میں فیول کے لیول کے فرق کے برابر ہوگا۔یعنی یہ ٹینک میں موجود فیول کی
مقدار کے مطابق ب
1: مکینیکل فیول پمپ(Mechanical Fuel Pump)
مکینیکل فیول پمپ انجن کے ساتھ کیم شافٹ کی مدد سے چل
تا ہے ۔یہ پمپ ایکسٹرنل(External) کے ذریعے چلتا ہے۔ اس پمپ میں ایک لچک دار
ڈیا فرام ہوتا ہے جو اس کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔ ڈیا فرام کے درمیان میں ایک
راڈ لگی ہوتی ہے جس کو راکر آرم کہتے ہیں۔اس راڈ کا سرا راکر آرم پر فٹ ہوتا ہے راکر
آرم کیم شافٹ پر موجود Eccentric پر ہمیشہ لگا رہتا ہے۔یہ مکینیکل پمپ کے اوپر والے آدھے
خانے یعنی فیول چیمبر میں دو والو لگے ہوتے ہیں ایک والو کو انلٹ کہتے ہیں۔اس والو
کے راستے پیٹرول پمپ کےاندر داخل ہوتا
ہے۔دوسرا والو ڈلیوری والو کہلاتا ہے۔اس راستے سے پیٹرول خارج ہو کر کاربوریٹر تک
جاتا ہے۔اس پمپ کے نچلے آدھے حصے کو ایئر چیمبر کہتے ہیں۔ اس میں ایک بڑا سپرنگ
لگا ہوتا ہے۔جب سپرنگ ڈیا فرام کو اوپر کی طرف دھکیلتا ہے تو سپرنگ کے دباؤ سے
ڈلیوری والو کھل جاتا ہےاور پیٹرول کاربوریٹر کی طرف چلا جاتا ہے اس کے ساتھ Inlet
Valve بند ہو جاتا ہے۔ تاکہ پیٹرول واپس ٹینک کی
طرف نہ جاسکے۔انلٹ والو اور ڈلیوری والو پر ل ہلکے سپرنگ لگے ہوتے ہیں۔یہ سپرنگ
کووالوز کو کو اپنی جگہ پر قائم رکھتے ہیں۔
جیسے ہی کیم شافٹ گھومنا شروع ہو تی ہے تو کیم شافٹ کی گردش سےراکر آرم ڈیا
فرام کو نیچے کی طرف کھینچ لیتا ہے۔اس سے پمپ کے فیول چیمبر میں خلاءپیدا ہوتا
ہےاور انلٹوالو کھل جاتا ہے۔پمپ کے اوپر والے حصے میں پیدا شدہ خلاء فیول ٹینک سے
پیٹرول انلٹ والو کے راستے کھینچ لیتا ہے اور اس طرح اس حصہ میں پیٹرول بھر جاتا
ہے۔ڈیا فرام کے بار بار نیچے اوپر ہونے کے عمل سے پیٹرول باقاعدگی سے کار بوریٹر
کو جاتا رہتا ہے۔
2:الیکٹرک فیول پمپ(Electric
Fuel Pump)
الیکٹرک فیول پمپ کے کام کرنے کا طریقہ کار بھی ویسا ہی ہےجیسا جہ مکینیکل
فیول پمپ کا طریقہ ہے فرق صرف اتنا ہے کہ مکینیکل پمپ کیم شافٹ کی مدد سے چلتا ہے
جبکہ الیکٹرک فیول پمپ کو الیکٹرک موٹر چلاتی ہے۔الیکٹرک فیول پمپ کا کنٹرول اگنیشن
سوئچ کے ساتھ ہوتا ہے۔بجلی کی ایک تارکے ذریعہ سےسوئچ اور پمپ آپس میں ملایا ہوا
ہوتا ہے۔جب اگنیشن سوئچ آن کیا جات ہےتو الیکٹرک پمپ فوراَ ٹک ٹک کی آواز کے ساتھ
کام کرنا شروع کر دیتا ہےاور جب کاربوریٹرکے فلوٹ چیمبر میں پیٹرول بھر جاتا ہے تو پمپ خود
بخود کام کرنا بند کر دیتا ہے۔فلوٹ چیمبر میں پیٹرول کی سطح کم ہونے کے ساتھ پمپ
دوبارہ کا م کرنا شروع کر دیتا ہے۔یہ عمل گاڑی کے انجن کے چلنے کے ساتھ ساتھررکتا
اور چلتا رہتا ہے۔ پمپ کے داخلی پائپ اور آوٹ لٹ پائپ واضح طور پر اس شکل میں
دکھایا گیا ہے۔
0 Comments
Please comment for any question. Best Regards