لبریکیشن سسٹم کی اقسام(Type of Lubrication System)
بنیادی طور پر لبریکیشن سسٹم کی دو اقسام ہیں۔
1: ویٹ سمپ لبریکیشن
2: ڈرائی سمپ لبریکیشن
1: ویٹ سمپ لبریکیشن
ویٹ سمپ لبریکیشن کے تین طریقے ہیں۔
I.
سپلیش سسٹم
II.
پریشر فیڈ
سسٹم
III.
سپلیش اینڈ
پریشر کمبینیشن سسٹم
1:سپلیش سسٹم(Splash System)
انجن سٹارٹ ہونے پر جب کرینک شافٹ گھومتی ہے، تو کرینک شافٹ کے ویب تھرو اور
کنکٹنگ راڈ پر بنے ڈپر ز آئل سمپ سے تیل لے کر سلنڈر بور اور پسٹن پر چھڑکاؤ کرتے
ہیں۔اس چھڑکاؤ سے پسٹن پن اور سلیو وغیرہ لبریکیٹ ہوتے ہیں۔یہ سسٹم بہت کم انجنوں
میں ہے،زیادہ تر چھوٹے فور سٹروک انجنوں میں استعمال کیا گیا ہے۔یہ ایک غیر یقینی
طریقے سے کام کرنے والا نظام ہے۔
2: پریشر فیڈ سسٹم(Pressure Feed System)
آج کل یہ طریقہ انج لبریکیٹ کرنے کیلئے عام استعمال ہو رہا ہے۔پمپ سے آئل
گیلرز میں اور گیلرز سے مین بیرنگ اور کیم شافٹ کی طرف سرکولیٹ کرتا ہے۔مین بیرنگ
میں چھوٹے سوراخ ہو تے ہیں جو کرینک شافٹ کو لبریکیٹ کرتے ہیں ۔ان راستوں کے ذریعے
کنکٹنگ راڈ بیرنگز کی طرف چلا جاتا ہے۔ کچھ انجنوں میں وہا ں سے یہ آئل کنکٹنگ راڈ
سوراخ سے پسٹن پن کی طرف چلا جاتا ہے۔سلنڈر والز کو کنکٹنگ راڈ بیرنگ کی طرف سے
آنے والی سپلیش کے ذریعے لبریکیٹ کیا جاتا ہے۔بعض انجنوں میں سلنڈر کی نچلی طرف
آئل کی چھوٹی نوزلز کے ذریعے پریشر کے ساتھ پسٹن پن اور سلنڈر والز کو لبریکیٹ کیا
جاتا ہے۔جیسے رفتار میں اضافہ ہوتا ہےاسی طرح سے یہ نوزلز بڑی مقدار میں آئل مہیا
کرنا شروع کرتی ہے۔بہت زیادہ سپیڈ پر یہ اتنی زیادہ طاقتور ہو جاتی ہےکہ آئل کو
سیدھا ڈپرز میں پھیکنا شروع کر دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے زیادہ مقدار میں پھوار بنتی
ہےجو کہ پسٹن اور کنکٹنگ راڈ بیرنگ کو ہائی سپیڈ پر مناسب لبریکیشن مہیا کرتی ہے۔
3: سپلیش اینڈ پریشر کمبینیشن سسٹم
اس سسٹم میں لبریکیشن کے دونوں طریقے استعمال کئے جاتے ہیں بعض پارٹس کو سپلیش اور بعض کو پریشر کے ساتھ لبریکیٹ کیا جاتا ہے۔مین بیرنگ،کیم شافٹ اور راکر آرم اسمبلی کو پریشر کے ذریعے جبکہ کنکٹنگ راڈ،پسٹن ، پن،پسٹن رنگ کو بذریعہ سپلیش لبریکیٹ کیا جاتا ہے۔
2: ڈرائی سمپ لبریکیشن
اس سسٹم میں انجن ائل سمپ خالی ہوتا ہے یہ سسٹم ٹو سٹروک پیٹرول انجن میں
استعمال کیا جاتا ہے۔آئل کیلئے علیحدہ ٹینک بنا ہوتا ہے۔آئل پمپ آئل ٹینک سے تھوڑا
تھوڑا آئل کھینچ کر کاربوریٹر کو مہیا کرتا ہے۔جو صحیح ریشو سے مکسچر تیار کر کے انجن کو مہیا کرتا ہے۔ آئل پمپ خراب
ہونے کی صورت میں پیٹرول کے اندر آئل ڈالا جاتا ہے جس میں فیول اور آئل 1:25 سے
1:40 سے ملایا جاتا ہے اسے مکسچر لبریکیشن کہا جاتا ہے۔
لبریکیشن سسٹم پارٹس(Parts of Lubrication System)
آئل پمپ(Oil Pump)
یہ ایسی
اسمبلی ہے جس کی مدد سے انجن کے تمام پارٹس کو مقررہ پریشر کے ساتھ لبریکیٹ کیا
جاتا ہےیہ انجن کا دل ہے۔ جس طرح انسان کا دل خون کو پمپ کر کے سارے جسم کو سرکولیٹ کرتا
ہےاسی طرح آئل پمپ اگر صحیح کا م کرتا رہے تو انجن پارٹس
لبریکیٹ ہونے سے پرزوں کی زندگی لمبی ہوتی ہے۔ انجن کے
اندرونی پارٹس مین بیرنگ،بِگ اینڈ بیرنگ،
پسٹن، سلنڈر کے
درمیانجو بھی پارٹس ہیں ان کے درمیان آئل کی تہ قائم رہتی ہےاور یہ آئل دونوں چلنے والے پار ٹس کا وزن اپنے اوپر سہارتا ہے اور ان کو آپس میں جڑنے نہیں دیتا ہے۔ لبریکیٹنگ کا یہ سارا
عمل آئل پمپ کی مدد سے ہی ممکن ہے۔
آئل پمپ کے کا م کرنے کا طریقہ:
انجن سٹارٹ ہونے پر
جب کرینک شافٹ گھومتی ہے تو آئل پمپ کو چلاتی ہے۔آئل پمپ ان لٹ پائپ کو فلوٹنگ آئل ان ٹیک کہا جاتا ہے۔
آئل سٹینر آئل سمپ کے اندر تیل میں ڈوبا
ہوتا
ہے۔ یہاں پر آئل صاف ہو کر آئل پمپ کے کھینچنے سے ان لٹ پائپ یا سوراخ کے راستے پریشر کے ساتھ آؤٹ لٹ سوراخ یا پائپ کے ذریعے آئل فلٹر میں چلا جاتا ہے۔ وہاں سے صاف ہو
کر مینآئل گیلری میں داخل ہو جاتا ہے۔مین آئل گیلری کے سوراخوں کے ذریعے بائی پاس ہو کر مین بیرنگ اور کیم شافٹ والو میکانزم میں پہنچ کر تمام پرزوں میں ایک تہ قا ئم رکھتا ہے۔
اور پارٹس کو لبریکیٹ کرتا ہے۔ اس سے انجن پارٹس کی لائف بڑھتی ہے۔ریلیف والو پریشر کنٹرول کرتا ہے۔ضرورت کے تحت آئل سپلائی کرتا ہے۔مین آئل گیلری اور پمپ کی حفاظت کرتا
ہے۔آئل پمپ کا پریشر 30 سے 40 پاؤنڈ فی مربع انچ ہوتا ہے۔
آئل پمپ کی اقسام:
1: گیئر ٹائپ آئل پمپ
2:روٹر ٹائپ آئل پمپ
1: گیئر ٹائپ آئل پمپ(Gear type oil pump)
اس قسم کے آئل پمپ میں دوگرایاں اپنے ہوزنگ میں اس طرح نصب
ہوتی ہیں کہ ہوزنگ اور گراریوں کے درمیان بہت کم فاصلہ ہوتا ہے۔ جب پمپ چلتا ہے تو ڈرائیو گیئر گھومتا
ہے۔ یہ
ڈریون گیئر کو گھماتا ہے۔ تیل سمپ سے آئل سٹینر کے ذریعے کھینچ کر گراریوں کے دندانوں کے درمیان پھنستا ہےجہاں گیئر تیل پر دباؤ ڈالتے ہیں اور پمپ آؤٹ لٹ کے راستے سے دباؤ
شدہ
2: روٹر ٹائپ آئل پمپ(Rotor tyPE oil pump)
اس میں اندورنی (ڈرائیو) اور بیرونی(ڈریون گئیر) ایک دوسرے
میں مل کر چلتے ہیں۔ اس پمپ میں دونوں روٹر کی سپیڈ ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔
جو کہ حجم میں تبدیلی کا سبب بنتی
ہےاوراس حجم کی تبدیلی کی وجہ سے آئل ان دو روٹرز کے درمیان آتا ہے اور دوسری طرف سے باہر نکلتا ہے۔ ٹرو کوئڈ پمپ روٹر ٹائپ پمپ کی ایک قسم ہے۔اس کو آج کل بہت زیادہ استعمال
کیا جارہا
انجن آئل سرکٹ:
کرنیک شافٹ میں مین پن کی تعداد کے حساب سے آئل کیلئے سوراخ ہوتے ہیں۔مین بیرنگ میں بھی ان کے
سامنے سوراخ ہوتے ہیں۔ جب کرینک شافٹ کی مین پن کا سوراخ مین بیرنگ
کے اندر والی جھری والے حصے میں سوراخ کے سامنے آئے گا تو مین آئل گیلری کی طرف سے آئل پریشر کے ساتھ اس سوراخ میں آرہا ہوگا۔ جب کرینک شافٹ میں پن کا سوراخ اس کے
سامنے آئے گا۔ مین پن کے سوراخ میں تیل داخل ہو کرینک شافٹ کے اندر کنکٹنگ راڈ کے بِگ اینڈ بیرنگ کو لبریکیٹ کرے گا۔
ریلیف والو کا کام(rELIFE VALE)
ریلیف والو پرانے ماڈل میں مین آئل گیلری کی ایک سائیڈ پر
فٹ ہو تا ہے۔ جبکہ نئے ماڈل میں آئل پمپ کے ساتھ ریلیف والو فٹ ہوتا ہے۔ ریلیف
والو آئل کے پریشر کو کنٹرول کرتاہے۔
آئل کا پریشر زیادہ ہو جانے سے ریلیف والو کھل جاتا ہے۔مین آئل گیلری اور مین ہول سے تیل پریشر سے گزرتا ہےجتنے پریشر کی ضرورت ہوتی ہے۔اتنا ہی گزرتا ہے۔
آئل فلٹر(OIL FILTER)
جب لبریکیٹنگ آئل انجن کے مختلف پارٹس کو لبریکیٹ کرتا ہوا
واپس آئل سمپ میں پہنچتا ہے تو بہت سے کاربن کے اجزاء پانی اور گرد کو بھی
اپنے ساتھ لے آتا ہے۔ ان اجزاء کو آئل سے
علیحدہ
کرنے کیلئے فلٹر کیا جاتا ہے تاکہ صاف آئل پارٹس کو مہیا
کیا جا سکے اس لئے آئل فلٹر ک استعمال کیا جاتا ہے آئل فلٹر کی دو اقسام ہیں۔
(I)
فل فلو آئل فلٹر
(II)
بائی پاس آئل فلٹر
فل فلو آئل فلٹر میں انتہائی
باریک سوراخوں والے ایلیمنٹ کے توسط سے داخل ہوتا ہے۔فلٹر کیا ہوا تیل وسطی نالی میں داخل ہو کر
ایک پائپ میں سے ہوتا ہوا آئل گیلریز میں چلا جاتا ہے۔ذرات کے باعث فلٹر ایلیمنٹ چوک ہوسکتا ہے۔جس کے نتیجے میں آئل پریشر بہت زیادہ
بڑھنے کے ساتھ ساتھ تیل فلٹر میں سے گزر نہیں سکتا،ایسی صورت میں تیل بائی پاس والو میں سے ہوتا ہوا باہر
آئل گیلریز کی طرف چلا جاتا ہے
آئل پریشر گیج یا وارنگ لائٹ:
آئل کا مطلوبہ پریشر انجن میں ہر
وقت رہنا چاہیے اگر یہ کم ہو تو لائٹ جل جاتی ہے یعنی پریشر گیج یا وارنگ لائٹ آئل کا پریشر چیک کر نے کا
کا آتی ہے۔پریشر گیج کے استعمال سے آئل کا دباؤ کسی بھی وقت بڑھایا جا سکتا ہےتیل
کا کم پریشر لیکج یا ضرورت سے زیادہ بیرنگ کلئیرنس کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔تاہم آئل
کا ہر وقت زیادہ پریشر ہونا بھی لبیکیشن
سسٹم کیلئے اچھا نہیں ٹھنڈے انجنوںاور زیادہ وسکاسٹی والے تیل کے لئے اس کا زیادہ
ہونا ضروری ہے۔
انجن چلتا ہے لیکن مختلف سلنڈروں میں مسنگ کرتا ہے
انجن کے ایسے فالٹ جو کہ آپ کو پتا ہونے چاہیے
انجن کے ایسے فالٹ جو کہ آپ کو پتا ہونے چاہیے
0 Comments
Please comment for any question. Best Regards