کولنگ سسٹم کے حصے اور ریڈی ایٹر کی اقسام
ریڈی ایٹر کی اقسام(Types of Radiator)
a: واٹر ٹیوب ٹائپ ریڈی ایٹر (Water
Tube Radiator)
b: پرت دار ریڈی ایٹر (Pert
Type Radiator)
c: ائیر ٹائپ ریڈی ایٹر (Air
Type Radiator)
a: واٹر ٹیوب ٹائپ ریڈی ایٹر (Water Tube Radiator)
اس میں کو لینٹ باریک عمودی نالیوں میں سے گزرتا ہے۔ یہ پیتل کی بنی ہوتی ہیں
اور پانی کی ٹینکی کے ساتھ ٹانکے کے ذریعے جوڑی ہوتی ہے۔یہ نالیوں آپس میں تانبے(Copper) کی باریک پتریوں کے ذریعے منسلک ہوتی ہیں۔یہ پتریوں نالیوں
کو سہارا دینے اور حرارت منتقل کرنے والی سطح کو زیادہ پھیلانے کا کام دیتی ہے۔ اس
قسم کا ریڈی ایٹر کافی مظبوط ہوتا ہےاور کثرت سے آج کل استعمال کیا جاتا ہے۔
b: پرت دار ریڈی ایٹر (Pert Type Radiator)
یہ ایک خاص قسم کا واٹر ٹیوب ٹائپ ریڈی ایٹر ہوتا ہے۔ یہ سیدھے یا زگ زیگ
راستوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ یہ راستے لوہے کی پتریوں کو آپس میں جوڑ کر بنائے جاتے
ہیں۔یہ ریڈی ایٹر ٹیوب ٹائپ ریڈی ایٹر سے زیادہ مؤثر ہے لہکن اتنا زیادہ مضبوط
نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ پانی کے تنگ راستے جلدی ہی بند ہو جاتے ہیں۔
c: ائیر ٹائپ ریڈی ایٹر (Air Type Radiator)
اس قسم کے ریڈی ایٹر میں ہوا باریک افقی نالیوں سے گزرتی ہے۔ان نالیوں کے سرے
چوڑے کئے ہوتے ہیں اور ڈپ سولڈنگ کے ذریعے جوڑے ہوتے ہیں۔نالیوں کی درمیانی جگہ
میں سے پانی گزرتا ہے۔یہ ریڈی ایٹر بہت نازک ہوتا ہے کیونکہ لمبے ٹانکے جلد ہی لیک
ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
(i)ریڈر ی ایٹر(Radiator)
انجن کی حرارت سے پانی گرم ہو جاتا ہے ریڈی ایٹر انجن کی حرارت کو پانی سے
خارج کر کے ہوا میں منتقل کر دیاتا ہے۔ ریڈی ایٹر عموماَ انجن کے اگلے حصے میںنصب
ہوتا ہے تا کہ باہر کی ٹھنڈی ہوا بخوبی اس
پر پڑتی ہر۔ ریڈی ایٹر پالائی ٹینک ، زیریں ٹینک اور ریڈی ایٹر بلاک پر مشتمل ہوتا
ہے۔ ریڈی ایٹر کی حرارت منتقل کرنے کی سطح کا ایک خاص ڈیزائن ہوتا ہے۔ یہ رقبہ
ریڈی ایٹر کے سامنے والے رقبہ سے تقریباَچالیس ذیادہ بڑھ جاتا ہے۔
(ii) واٹر پمپ (Water Pump)
واٹر پمپ پورے نظام میں پانی کا مخصوص دباؤ قائم رکھتا ہےاور پانی کو گردش میں
رکھتا ہے۔یہ ریڈی ایٹر میں جمع شدہ پانی کو دباؤ کے تحت انجن کے واٹر جیکٹس میں بھیجتا
ہے۔بعض گاڑیوں میں یہ انجن کی فین بیلٹ کے
ذریعے چلایا جاتا ہے۔یہ پمپ عموماَ سینٹری فیوگل(Centrifugal)ساخت کا بنا
ہوتا ہے۔
پمپ کے کام کرنے کا طریقہ کار:
جب انجن کی کرینک شافٹ گھومتی ہےتو کرینک پلی بھی گھومتی ہےاور فین بیلٹ کی
پلی پمپ شافٹ اور ایمپیلر(Impeller)کو گھماتی ہے اس طرح جو پانی ایمپیلر
کےبلیڈوں کے درمیان موجودہ ہوتا ہے وہ دباؤ کے ساتھ انجن واٹر جیکٹ میں داخل ہوتا
ہے اور مزید پانی ریڈی ایٹر میں خلاء پیدا ہونے کی وجہ سے پمپ کی باڈی میں
داخل ہوتا ہے جو کہ ایمپیلر کے ذریعے دباؤ
کے ساتھ آگے واٹر جیکٹ میں داخل ہوتا ہے اس طرح پانی ٹھنڈا کرنے کا نظام میں گردش
کرتا رہتا ہے۔
واٹر پمپ پارٹس:
1:واٹر پمپ
اسمبلی |
2:فین
پلی |
3:پمپ
شافٹ |
4:شافٹ
بیرنگ |
5:پمپ
باڈی |
6:بیرنگ
لاک |
7:واٹر
سیل سپرنگ |
8:سیل
واشر |
9:ایمپیلر |
10:گیس
کٹ |
11:گریس
نپل |
|
کٹ(Gasket) ہوتی ہے یہ اچھی حالت میں ہونا چاہیے اور اچھی طرح پمپ
بولٹس کے ذریعے انجن کے ساتھ لگا ہونا چاہیے تاکہ پانی کسی طرح بھی لیک نہ ہو۔
(iii) تھرموسٹیٹ
پاؤزنگ اور تھر مو سٹیٹ والو
انجن کے سٹارٹ ہونے کے ساتھ واٹر پمپ گھومتا
اور پانی کو گردش دینا شروع کر دیتا ہےشروع شروع میں انجن اور پانی دونوں
ٹھنڈے ہوتے ہیں لیکن انجن کو اپنے مخصوص درجہ حرارت تک پہنچنے میں کچھ وقت درکار
ہوتا ہے۔انجن کو جلد مخصوص درجہ حرارت(جوکہ 80 سے 90 سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا
ہے) پر لایا جاتا ہے تاکہ انجن کے متحرک پارٹس گرم ہوجائیں اور لبریکیٹنگ آئل بھی گرم ہوجائےگا۔ اس طرح سے انجن کے پرزوں میں
گردش کرنا شروع کر دیتا ہے۔جس کیلئے انجن کے اندر پانی کی گردش کو تھوڑی دیر روکنے
کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس مقصد کیلئے سلنڈر
ہیڈ میں جہاں سے پانی ریڈی ایٹر میں واپس جاتا ہےوہاں ایک والو لگا ہوتاہے جس کو
تھرموسٹیٹ والو کہتے ہیں۔
تھرموسٹیٹ والو کی اقسام
تھرموسٹیٹ والو کی دو اقسام ہیں۔
a: بلور ٹائپ تھرموسٹیٹ والو
اس قسم کا تھرموسٹیٹ والو بناوٹ کے لحاظ سے جستی پتیوں کا بنا ہوتا ہے۔ یہ
سپیشل قسم کے لیکوڈ کیلئے بنا ہوتا ہے جب تک لیکوڈ/پانی نارمل ٹمپریچر پر نہیں آتا
اتنی دیر تک بلورٹوئپ والو نہیں کھلتا ہے۔
b: سپرنگ ٹائپ تھرموسٹیٹ والو
اس قسم کا تھرموسٹیٹ والو تا سپرگ کا بنا ہوتا ہے۔جب لیکوڈ/پانی کا ٹمپریچر
مقررہ حد پر آجاتا ہے تو سپرنگ گرم ہوجاتا ہے اور سپرنگ کی ٹینشن ختم ہوجاتی ہے۔
جس کی وجہ سے پانی کا دورہ(Circulation) آسانی سے شروع
ہوجاتا ہے۔ جب تھرموسٹیٹ والو کا سپرنگ ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو یہ سخت ہو جاتا ہے۔
تھرموسٹیٹ والو کے کام کرنے کا
طریقہ کار:
جب انجن سٹارٹ کیا جاتا ہےتو انجن کے واٹر جیکٹ کا پانی گرم ہونا شروع ہو جاتا
ہے۔یہ گرم پانی تھرموسٹیٹ والو کے ذریعہ ریڈی ایٹر میں داخل ہوتا ہے۔ تھر موسٹیٹ
والو تقریباَ 75 ڈگری سینٹی گریڈ پر کھلتا
شروع ہو جاتا ہے اور تقریباَ 82 سینٹی گریڈ پر مکمل کھل چکا ہوتا ہے۔ جب تک واٹر
جیکٹ کے پانی کا درجہ حرارت 75 ڈگری سینٹی گریڈ تک نہیں پہنچتا، اس وقت تک تھرمو
سٹیٹ والو نہیں کھلتا ریڈی ایٹر میں پانیی
کی گردش بند رہتی ہے جیسے ہی والو کھلتا ہےگرم پانی واٹر جیکٹ میں ریڈی ایٹر کے
اوپر والے پائپ کے ذریعے ریڈی ایٹر میں اور ریڈی ایٹر کا ٹھنڈا پانی نچلے پائپ اور
واٹر پمپ کے ذریعہ انجن کے واٹر جیکٹ میں داخل ہوتا ہے۔تھرموسٹیٹ ہاؤزنگ اس حصہ کو
کہتے ہیں جس میں میں تھرموسٹیٹ لگا ہوتا ہے۔ تھرموسٹیٹ میں دھونکنی نما باڈی(Bellow
Type Body)کے اندر عموماَ کم نقطہ کھولاؤ والا مائع
بھرا ہوتا ہےجو گرم ہونے پر بہت زیادہ
پھیل جاتا ہے۔جس سے والو کھل جاتا ہے۔دوسری قسم کے تھرموسٹیٹ میں موم کا مرکب(Wax
Compound ) رکھا ہوتا ہےجو گرم ہونے پر ایک پن کو دباتا
ہےجس سے والو کھل جاتا ہے۔کمرشل گاڑیوں میں ڈوئل والو(Dual
Valve) والے تھرموسٹیٹ استعمال ہوتے ہیں۔ماسٹر والو
پہلے بیان کئے گئے طریقے سے کھلتا ہے۔دوسرا والو شارٹ کٹ لائن کو کنٹرول کرتا ہے
جو انجن کے برآمدی راستے کو پمپ کے ذریعے اندرونی راستے سے ملاتی ہے۔انجن ٹھنڈا
ہونے کی صورت میں کھلتا ہےجس سے کولینٹ ریڈی ایٹر میں سے گزرے بغیر فرکولیٹ کرتا
ہے۔ لیکن گرم ہونے پر ماسٹر والو کھل جاتا ہےاور شارٹ کٹ والو کھل جاتاہےجس سے
کولینٹ ریڈی ایٹر میں سے گرزنے لگتا ہے۔
(iv) فین(Fan)
فین ہو ا کو باہر سے اندر کی جانب کھنچتا ہے تاکہ ریڈی ایٹر میں موجود پانی
ٹھنڈا ہوجائے۔ یہ ریڈی ایٹر پر پڑھنے والی ہوا کی مقدار کو بڑھاتا ہے خاص طور پر
جب گاڑی کھڑی ہو۔ ہوا سے ریڈی ایٹر کی نالیاں ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔جس سے ریڈی ایٹر کا
پانی ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔پہل ماڈل کی گاڑیوں میں یہ فین کی مدد سے گھمایاجاتا ہےلیکن
نئے ماڈل کی گاڑیوں میں ایک الیکٹرک موٹر سے گھمایا جاتا ہے۔الیکٹرک موٹر کے کرنٹ
سے چلتی ہے اور اس کے سرکٹ میں لگا ہوا تھرموسٹیٹ اسے وقفہ وقفہ سے چلاتا اور بند
کرتا ہے۔آج کل پنکھوں کے پر پلاسٹک کے بنے ہوتے ہیں۔جس کی وجہ سے پنکھے کی آواز
بھی کم ہوتی ہے۔
(v) فین شراؤڈ(Fan Shroud)
اس حصے کو ریڈی ایٹر شراؤڈ بھی کہتے ہیں۔یہ سٹیل شیٹ یا پلاسٹک کی چادر سے بنا
ہوتا ہے۔یہ چادرریڈی ایٹر کو چاروں طرف سے بند رکھتی ہےاور صرف پنکھے کے سامنے کا
حصہ کھلا ہوتا تاکہ پنکھا پاہر سے ٹھنڈی ہوا کو ریڈی ایٹر کور کے درمیان سے کھینچ
کر اس کے پچھلے حصہ کو بھی تازہ ہوا دے سکے۔اس طرح ریڈی ایٹر کو اگلے اور پچھلے
دونوں طرف سے تازہ ہوا ملتی رہتی ہے۔شراؤڈ کی مدد سے ہوا کافی مقدار میں ریڈی ایٹر
پر پڑتی ہے اور اس کے نہ ملنے کی صورت میںانجن گرم ہوسکتا ہے۔
(vi) ریڈی ایٹرپائپ(Radiator Pipe)
ان پائپوں کی ممد سے گرم پانی واٹر جیکٹ سے ریڈی ایٹر میں لایا جاتا ہےاور
ٹھنڈا پانی ریڈی ایٹر سے پمپ کے ذریعہ انجن جیکٹ میں بھیجا جاتا ہےجو پائپ (Hose) تھر موسٹیٹ ہاؤزنگ اور ریڈی ایٹر کے درمیان لگا ہوتا ہے۔اس
کو اپر ہوز (Upper Hose) اور جو ریڈی
ایٹر اور پمپ ہاؤزنگ کے درمیان لگا ہوتا ہے،اس کو لوور ہوز(Lower Hose) پائپ کہتے ہیں۔ان پائپوں کی یہ خاصیت ہوتہ ہے کہ یہ نرم(Flexible) ہوتے ہیں اور انجن Vibrationکو بھی برداشت
کرسکتے ہیں۔
(vii) کولینٹ کیمیکل(Coolant Chemical)
آج کل پانی میں ایک خاص قسم کا کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے جس کو ایتھالین
گلائی کول کہتے ہیں اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔
1:اس کی حرارت کو خارج کرنے کی صلاحیت پانی کی نسبت زیداہ ہوتی ہے۔
2:پانی کی نسبت اس کی کم مقدار درکار ہوتی ہے۔
3:یہ زنگ پیدا نہیں کرتا /
4:یہ سردیوں میں جمتا نہیں ہے۔
5:اس کو بوائلنگ ٹمپریچر پانی کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔
6:پانی کے اندر مختلف کیلیشم اور سوڈیم کے مرکبات ہوتے ہیں جو کہ ریڈی ایٹر
اور دوسرے حصوںمیں جم جاتے ہیں جبکہ کولنٹ ان مرکبات سے پاک ہوتا ہے۔
7:یہ واٹر پمپ کو لبریکیٹ بھی کرتا ہے۔
0 Comments
Please comment for any question. Best Regards