Spanner
& its Types
سپینر اور اس کی اقسام
اوپن اینڈ سپینر(Open End Spanner)
اس سپینر کے دونوں سرے اوپن ہوتے ہیں۔ اس کی مدد سے مختلف
قسم کے فلیرنگ نٹ کھولے اور ٹائیٹ کرنے کا کام لیا جاتا ہے۔ اس کا منہ کھلا ہوتا
ہے اس لئے اس کو اوپن اینڈ سپینر کہتے ہیں۔ یہ سپینرز مختلف سائزوں میں دستیاب
ہیں۔
کمبی نیشن سپینر(Combination Spanner)
اس کا ایک سرا کھلا
اور دوسرا بند ہوتا ہے جبکہ دونوں طرف سائز ایک ہی ہوتا ہے۔ ایک ہی قسم کے نٹ بولٹ
کھولنے کے کام آتا ہے۔ یہ ورکشاپ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سپینر ہے۔ اور
مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں۔
ڈبل رنگ سپینر (Double Ring Spanner)
اس اوزار سے مختلف قسم کے نٹ بولٹ کو کھولا جاتا ہے۔ اس کے
دونوں سرے رنگ(Ring) کی صورت میں ہوتے ہیں یہ تھوڑی سی گہرائی میں موجود نٹ بولٹ
کو کھولنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سپینرز مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں۔
سڑائیکنگ سپینر(Striking Spanner)
بعض اوقات نٹ بولٹ
کھولتے وقت ہیمر سے چوٹ لگانی پڑتی ہے۔ اس مقصد کیلئے سڑائیکنگ سپینر استعمال کیا
جاتا ہے۔
یونیورسل سپینر(Universal Spanner)
ایسی مخصوص جگہیں جہاں دوسرے سپینر استعمال نہ ہوسکتے ہوں
وہاں یہ سپینر استعمال کیے جاتے ہیں۔ عموماَ تنگ جگہ پر جہاں اینگل تبدیل کرنے کی
ضرورت ہو۔
ہاف مون سپینر(Half Moon Spanner)
مخصوص جگہوں پر نٹ بولٹ کھولنے اور ٹائیٹ کرنے کے لیے
استعمال کیا جاتا ہے۔
کروفٹ سپینر(Crow Foot Spanner)
جب اسمبلی کھولنے بغیر سٹیئرنگ ریک اینڈ کھولنا ہوتو اس
سپینر کی ضرورت پیش آتی ہے۔
ایڈجسٹ ایبل سپینر(Adjustable Spanner)
یہ اوزار بھی بوقت ضرورت مختلف قسم کے نٹ بولٹ کھولنے کیلئے
استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا ایک حصہ ایک سکریو کی مدد سے مختلف جگہ ایڈجسٹ کیا
جاسکتا ہے۔ جو کسی بھی سائز کے نٹ بولٹ پر سیٹ
ہوسکتا ہے۔ یہ رینچ مختلف سائزوں میں دستیا ب ہیں۔ لیکن حٰتی الامکان کوشش
کرنی چاہئے کہ اس کی مدد سےنٹ بولٹ نہ کھولے جائیں۔



0 Comments
Please comment for any question. Best Regards