Free Traffic

LinkCollider - Free Social Media Advertising

آٹو ورکشاپ میں عام استعمال ہونے والے اوزارTools Commonly Used in Auto Workshops

 

)Socket Set or Box Spannerساکٹ سیٹ یا باکس سپینر(

یہ ٹولز ایک سیٹ کی صورت میں ہوتے ہیں۔اس سیٹ میں  مختلف سائز کی ساکٹ ایکسٹینشن راڈ، ریچٹ راڈ، سلائیڈنگ ہینڈل، یونیورسل جوائنٹر وغیرہ ہوتے ہیں۔ جن کا استعمال مختلف کاموں کیلئے کیا جاتا ہے۔



کراس وہیل سپینر(Cross Wheel Spanner)

یہ ایک ایسا  اوزار ہے جس کی مدد سے کسی بھی گاڑی کے وہیل کے نٹ کو کھولا اور فٹ کیا جاتا ہے۔ اس کی ساکٹ کےسائز 14,17,19,21mm ہوتے ہیں اس کی شکل کراس کی طرح کی ہوتی ہے۔



سپارک پلگ سپینر(Spark Plug Spanner)

یہ ایک ایسا ٹول ہے جس کی مدد سے سپارک پلگ کو کھولا اور فٹ کیا جاتا ہے یہ  14,16,21mmمیں دستیاب ہوتے ہیں۔



ٹارک رینچ(Torque Wrench)

مخصوص حد تک نٹ،بولٹ ٹائٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے یہ مختلف اقسام کے ہوتے ہیں۔



پائپ رینچ(Pipe Wrench)

مختلف قسم کی گول چیزوں کو پکڑنے یا گھمانے کیلئے استومال ہوتا ہے۔



سٹریپ رینچ(Strip Wrench)

ورکشاپ میں فیول اور آئل فلٹر کھولنے اور ٹائٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ورکشاپ میں مختلف قسم کے سٹرپ رینچ استعمال کئے جاتے ہیں۔



پلی پلر(Pulley Puller)

یہ ایک ایسا اوزار ہےجو عموماَ کسی شافٹ پر سے پلی ، بیرنگ،یا بش،کو اتانے کے لئے استعمال ہوتا ہے یہ مختلف سائزوں میں دستیا ب ہوتا ہے۔



پسٹن رنگ کلمپ ( Piston Ring Clamp)

سلنڈر میں پسٹن فٹ کرتے ہوئے اس اہم ٹول کی مدد سے رنگ دبا کر پسٹن بڑی آسانی سے بغیر کسی نقصان کے فٹ کئے جاتے ہیں۔



رنگ ایکسپینڈر(Ring Expender)

رنگ ایکسپینڈرکی مدد سے پسٹن پر سے رنگ آسانی کے ساتھ اتارے اور چڑھائے جاتے ہیں۔



بینچ وائس(
Bench Vise)

مختلف دھاتی آلات کو کاٹنے یا انہیں ملائم اور ہموار کرنے کے لئے پہلے ان دھاتی آلات کو  بینچ وائس میں اچھی طرح جکڑ لیا جاتا ہے۔ اس طرح ان آلات پر کام کرنے میں آسانی رہتی ہے۔ زیادہ تر یہ بینچ وائس جنرل ورکشاپ میں استعمال کی جاتی ہے اور اس  کو بینچ یا ٹیبل پر بولٹ کی مدد سے فکس کیا جاتا ہے۔



Post a Comment

0 Comments