Free Traffic

LinkCollider - Free Social Media Advertising

آٹو ورکشاپ میں استعمال ہونے والے بہت اہم ٹول جو کہ ہر ورکشاپ میں ہونے چاہیے

 

 


  سپیشل ٹول (  Special Tool)

ایسے اوزار جو کسی خاص مقصد کے یا کام کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ سپیشل ٹول کہلاتے ہیں۔ یہاں   پر چند ٹولز کے نام ،شکل اور استعمال کے متعلق مختصر   طو ر پر بتایا گیا ہے۔ جوکہ خصوصی طور پر آٹو ورکشاپ میں استعمال ہوتے ہیں۔



1: ویکیوم گیج(Vacuum Gauge)

کسی جگہ سے ہوا کے مکمل خارج ہونے پر ویکیوم یا خلاء پیدا ہوتا ہےیا ایسی جگہ جہاں پرہوا موجود  نہ ہو اس جگہ کو خلاء کہتے ہیں۔ اس خلاء کو Colum of Mercury میں ماپا جاتا ہے۔ انجن کے اندر مکمل طور پر یا جزوی طور پر ویکیوم پیدا ہوجاتا ہے۔ جو سلنڈر کے اندر ہوا یا ائیر فیول مکسچر حاصل کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔ انجن جس قدر ویکیوم پیدا کرے اس کی کارکردگی اتنی بہتر ہو گی یہ آلہ عام طور پر انٹیک مینی فولڈ(Intake Manifold)ویکیوم کی پیمائش کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ انٹیک مینی فولڈ انجن اور تھراٹل والو کی پوزیشن کی وجہ سے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ ایک ہی پوزیشن میں جب بھی انٹیک مینی فولڈ کا ویکیوم کم  زیادہ ہو اس وقت اس بات کی نشاندہی ہوگی کہ انجن میں کچھ خرابیا پیدا ہو چکی ہیں۔



ٹیکومیٹر(Tachometer)

ٹیکومیٹر کی مدد سے انجن کی رفتار فی منٹ اور RPM معلوم کئے جاتے ہیں۔ اس کی مدد سے انجن کےکاربوریٹر کو بہتر سیٹ کیا جا سکتا ہے۔اس کی مددسے آئیڈئل سپیڈ ایڈجسٹ کی جاتی ہے اور بیٹری کے چارجنگ سسٹم کی کارکردگی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی ٹیسٹنگ ممکن ہے۔ اس کے علاوہ کرینک شافٹ کے چکروں کی تعداد بھی معلام کی جاسکتی ہے۔ ٹیکو میٹر کرنٹ کی لہروں کو فی سیکنڈ کے لحاظ سے معلوم کرتا ہے۔ پھر اس ریڈنگ کو RPM میں تبدیل کرکے  ڈائل نما گیج پر ریڈنگ مہیا کرتا ہے یہ ٹیکو میٹر عام طور پر چار،چھ اور آٹھ سلنڈر انجن میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ بازار میں کئی قسم کے ٹیکومیٹر دستیا ب ہیں۔



ٹائمنگ لائٹ(Timing Light)

اگنیشن ٹائمنگ سے مراد کسی بھی پیٹرول انجن میں کمپریشن  سٹروک کے خاتمے پر مقررہ  وقت پر شعلہ  پیدا کرنا ہے۔ کیونکہ انجن کی پاور حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مقررہ وقت پر سلنڈر  میں شعلہ پیدا کیا جا سکےاور مکسچر کو بہتر طریقے سے جلایا جا سکے۔ اگنیشن ٹائمنگ کو درست ہونا ضروری ہےوقتاَ فوقتاَ  انجن کی اگنیشن ٹائمنگ کو چیک کرتے رہنا چاہیے۔  ٹائمنگ لائٹ کی مدد سےہم کسی بھی  پیٹرول انجن کیاگنیشن ٹائمنگ چیک کرتے ہیں کہ آیا وہ انجن کی  Specification کے مطابق ہے عام طور پر چار سے دس ڈگری ایڈوانس  ٹائمنگ سیٹ کی جاتی ہے۔ عموماَ اس آلہ کے ساتھ تین لیڈیں لگی ہوتی ہیں جن میں سے دو چھوٹی لیڈیں بیٹری کے ساتھ لگائی جاتی ہیں اور ایک بڑی  لیڈ انجن کے سپارک پلگ نمبر 1 کی ہائی ٹینشن لیڈ پر لگائی جاتی ہے جب انجن اسٹارٹ کیا جاتا ہے تو اگنیشن لائٹ جلتی  اور بجھتی رہتی ہے اور جلنے پر فلیش کرتی ہے اس لئے اکثر  اس آلہ کو ٹائمنگ فلیش لائٹ بھی کہتے ہیں۔ عموماَ   تین لیڈز مختلف رنگ کی ہوتی ہیں اور ہر لیڈ پر  بیٹری مثبت ، بیٹری منفی اور  اسپارک لکھا ہوتا ہے۔



بیٹری چارجر(Battery Charger)

الیکٹرک سپلائی سے چلتا ہےاور ڈسچارج بیٹری کو چارج کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔



انجن کمپریشن (Engine Compression)

انجن سلنڈر کا کمپریشن ٹیسٹ کرنے کے لئے استعمال کی جاتا ہے۔



پی سی وی ٹیسٹر( ُPCV Tester))

آج کل تمام اچھی گاڑیوں میں بند کرینک کیس نظام کا استعمال ہورہا ہے۔ جس میں انجن کے پمپ میں پیٹرول اور تیل قابل اعتراض بخارات باہر نکال کر ہوا کو آلودہ کرنے کے بجائے انہیں انجن میں دوبارہ بھیج کر جلایا جاتا ہے اور اس سے طاقت حاصل کی جاتی ہے ۔ یہ بخارات انجن کی کم رفتار پر انجن کی کارکردگی کو  کافی حد تک زیادہ کردیتا ہے۔ اس تکلیف سے بچنے کیلئے  اس نظام میں ایک (Positive crankcase Ventilation) ہوتا ہے جو بعض اوقات خراب ہوجائے تا تو  انجن کم رفتا ر پرصحیح کام نہیں کرتا ہے PCV والو کی پڑتال کیلئے یہ آلہ کام کرتا ہے۔



ریڈی ایٹر پریشر ٹیسٹر(Radiator Pressure Tester)

اس آلہ کی مدد سے کولنگ سسٹم (Cooling System)کی کسی لیک(Leak)کی پڑتال کی جاسکتی ہے اس آلہ کی مدد سے کولنگ سسٹم میں پانی پر ہوا کا دباؤ پیدا  کردیاجاتا ہےاور چند منٹ انتظار کیا جاتا ہے۔ ٹیسٹر کی پریشر گیج کی نیڈل کی حرکت سے کولنگ سسٹم کی درستگی کا اندازہ ہو جاتاہے نیڈل کی خود بخود واپسی کولنگ سسٹم یا ریڈی ایٹر میں کسی ایک کو ظاہر کرتی ہے۔



انجن سٹیتھو سکوپ(Engine Stetho Scope)

انجن کے چلنے کے دوران مختلف آوازیں مختلف حصوں میں پیدا ہوتی ہیں، انجن کے مختلف حصوں خرابی سے آواز نسبتاَ تبدیل ہو جاتی ہے اور اس تبدیل شدہ آواز کو درست طور پر جانچنے کیلئے ہم Stetho Scope کا استعمال کرتے ہیں۔



ایگزاسٹ گیس اینالائزر(Exhaust Gas Analyzer)

یہ آلہ سائلنسر سے خارج ہونے والے دھویں میں موجود کیمیائی مرکبات کی نشاندہی کرنے کےساتھ ساتھ انجن میں  کمبسچن کے عمل اور فضا کو آلودہ ہونے والے اجزاء کی مقدار بتاتا ہے۔یہ انجن کے کئی نقائص خصوصاَ فیول سسٹم کی کارکردگی سے متعلق اطلاعات بھی بہم پہنچاتا ہے۔



انجن اینالائز(Engine Analyzer)

یہ کئی قسم کے پڑتالی آلات جیسے آئسیلو سکوپ، ویکیوم گیج،ٹیک ڈویل میٹر، ٹیکومیٹر،وولٹ میٹر اور ٹائمنگ لائٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ جنہیں ایک بڑے اسٹینڈ پر ایک الماری کی شکل میں ساتھ ساتھ رکھا جاتا ہے۔ انجن اینالائز کی مدد سے انجن کے برقی نظام اور انجن کی مکینیکل حالت کا بہت کم وقت میں بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ آلہ انجن کی معیاری  ٹیونگ(Tunning) میں بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ آجکل کے دور میں کمپیوٹرائزڈ نجن اینالائزر استعمال کئے جاتے ہیں جن میں سکرین اور پرنٹر نصب ہوتا ہے۔ اور انجن کی کارکردگی سکرین پر ظاہر کی جاتی ہے۔اور اس کی کاکردگی کا ریکارڈ اینالائزر کے ساتھ لگے ہوئے پرنٹر پر تحریری  لکھا ہو حاصل ہو تا ہے۔



سپرنگ ٹیسٹر(Spring Tester)

اس ٹول کی مددسے مختلف قسم کے سپرنگ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔



ہائیڈرالک جیک (Hydraulic Jack)

ورکشاپ میں گاڑی کے دو وہیل اکٹھے اٹھانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔





سیفٹی سٹینڈ(Safety Stand)

گاڑی جیک سے اٹھانےکے بعد حفاظت  کیلئے سیفٹی سینڈ گاڑی کے نیچے لگائے جاتے ہیں تاکہ جیک سلپ ہونے کی صورت میں گاڑی نیچے نہ ہو۔



شاپ کرین(Shop Crane)

ورکشاپ میں انجن اور بھاری سامان اٹھانے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ گاڑی کے نیچے مختلف کام کرنے کیلئے اس لفٹ پر اٹھا کر آسانی سے کام یا چیکنگ کی جاسکتی ہے۔ یہ سنگل پوسٹ، ڈبل پوسٹ اور فور پوسٹ ہوتی ہے۔



ہائیڈالک پریس(Hydraulic Press)

 مختلف قسم کے بیرنگ اور بش نکالنے اور فٹ کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔



ٹول ٹرالی(Tool Trolley)

انجن ٹیونگ اور گاڑی پر دوسرے کام کرتے ہوئے ٹولز اور پارٹس رکھنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔



 


Post a Comment

0 Comments