انجن کی ساخت
اور اہم حصے(Construction
& Main Parts of Engine)
انجن گاڑی کا مضبوط حصہ ہوتا ہے۔کیونکہ گاڑی کے پورے لوڈ کا انحصار اس پر ہوتا
ہے۔اس کے اندر جو لوڈ پیدا ہوتا ہے اس کو کرینک شافٹ اور بیرنگ وغیرہ برداشت کرتے
ہیں۔ یہ دو بنیادی حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ جن کو آپس میں بولٹو ں کی مدد سے جوڑ بہتر
سمجھا جاتا ہے۔سلنڈر ہیڈ کے اندرعام طور پر والو کے لئے پورٹ بنی ہوتی ہیں ۔ انلٹ ا و ر
ایگزاسٹ والوز اس کے اندر فٹ ہوتے ہیں۔ سلنڈر ہیڈ کے اند ر کمبسچن چیمبر ہوتا
ہےاور والو اس کے اندر فٹ ہوتے ہیں۔ان پارٹس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
سلنڈر بلاک (Cylinder Block)
یہ انجن کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے۔ یہ کاسٹ آئرن کا بنا ہوتا ہے۔ کاسٹ آئرن
دوسرے میٹریل کی نسبت زیادہ مضبوط اور سستا ہوتا ہے۔ اس میٹریل کی خصوصیت ہے کہ
مشینگ کے بعدسطح بہت زیادہSmoothہو جاتی ہے۔سلنڈر بلاک مظبوط کرنے کے لئے کاسٹ آئرن کو
دوسرے میٹریل کے ساتھ ملا کر بھرت(Alloy) بنایا جاتا ہے۔
سلنڈر بلاک حرکت کرنے والے حصوں کو اپنے اندر جگہ دیتا ہے۔ اس کے اندر سلنڈر
بنے ہوتے ہیں جن میں پسٹن اوپر نیچے حرکت کرتا ہے۔ سلنڈربلاک میں واٹر کولنگ سسٹم
کیلئے Water Jacketsبنی ہوتی ہیں۔ ان جیکٹس میں پانی
حرکت کرتا ہےجبکہ آئل سرکولیشن کے لئے سلنڈر بلا ک میں آئل گیلریز ہوتی ہیں۔جہاں
سے لبریکیٹنگ آئل مختلف چھوٹے چھوٹے سوراخوں کے ذریعے حرکت کرنے والے پارٹس کو
مہیا کیا جاتا ہے۔آج کل انجنوں کے بلاک میں تبدیل ہونے والے لائینر یا سلیو
استعمال ہوتے ہین۔ان کے خراب ہونے کی صورت میں نئے لائینرز سے تبدیل کر دیا جاتا
ہے۔اس طرح انجن اوورہالنگ کا خرچ بڑی حد تک بچ جاتا ہے۔
سلنڈر(Cylinder)
سلنڈر بنیادی بور پر کھوکھلی ٹیوب کی مانند ہوتا ہے۔جوکہ دونوں سائیڈوں سے
کھلا ہوتا ہے۔اس کے اندر پسٹن حرکت کرتا ہے۔سلنڈر گرے کاسٹ آئرن کا بنا ہوتا
ہے۔سلنڈر انجن کے سلنڈر بلاک میں فٹ کئے جاتے ہیں۔جن کے سلنڈر تبدیل نہ کرنے
ہوں،ان کو دوبارہ بور کیا جاتا ہے۔سلنڈر عمومَامندرجہ ذیل اقسام کے ہوتے ہیں۔
سلنڈر کی اقسام:
1:ڈرائی ٹائپ سلنڈر(Dry Type Cylinder)
2:ویٹ ٹائپ
سلنڈر(Wet Type Cylinder)
1:ڈرائی ٹائپ سلنڈر(Dry
Type Cylinder)
سلنڈر کی یہ قسم واٹر کولڈ انجن میں استعمال کی جاتی ہے۔لیکن اس قسم کے سلنڈر
کو کولنٹ براہ راست ٹچ نہیں کرتا بلکہ سلنڈر بلاک میں واٹر جیکٹس کے ذریعے پانی
سلنڈر کے ارد گرد کی جگہ کو ٹچ کرتا ہےاور یہی پانی ہیٹ ٹرانسفر کے عمل کی وجہ سے
سلنڈر کی گرمی کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے۔ڈرائی ٹائپ سلنڈر کی دیواریں ویٹ ٹائپ
سلنڈر کی نسبت بہت پتلی ہوتی ہیں۔اس لئے ان کو فٹ کرنے سے پہلے بلاک میں سلنڈر
والی جگہ اچھی طرح صاف کر لینی چاہیے۔ کیونکہ صاف نہ ہونے کی صورت میں جب پسٹن کو
پریس کریں گے تو اس کے ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
2:ویٹ ٹائپ سلنڈر(Wet Type Cylinder)
سلنڈر کی یہ قسم بھی واٹر کولڈ انجن میں استعمال کی جاتی ہے۔ایسے انجن کی
بیرونی سطح کو کولنٹ براہِ راست ٹچ کرتا ہے۔اس لئے ان کو ویٹ ٹائپ سلنڈر کہتے
ہیں۔اس قسم کے سلنڈر کے نچلے حصے میں کولنٹ کرینک کیس میں جانے سے روکنے کیلئے ایک
یا دو ربڑ رنگ سلنڈر کے نچلے حصے میں فٹ کئے جاتے ہیں۔اگر یہ ربڑ رنگ لیک ہوجائے
یا سلنڈر کسی جگہ سے کریک ہوجائے تو کولنٹ کرینک کیس میں چلا جاتاہے اور اس سلنڈر
کی بیرونی سطح پر جب کولنٹ براہِ راست ٹچ کرتا ہےتو آہستہ آہستہ سلنڈر کی بیرونی
سطح پر زنگ کی تہ موٹی ہو جاتی ہے تو سلنڈرکی کولنگ صحیح طور پر نہیں ہوتی جس سے
انجن اوور ہیٹ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔اس صورت میں انجن کے سلنڈر نکال کر ان کو گرم
پانی میں سوڈا ملا کر دھولینا چاہیے۔
ائیر کولڈ انجن میں فنز ٹائپ سلنڈر
بلاک ہوتے ہیں۔تاکہ ہوا کا گزر زیادہ جگہ
سے ہو سکے۔بلوئر کی ہوا یا عام ہوا جب ان فنز میں سے گزرتی ہے تو سلنڈر کی گرمی
کواپنے ساتھ لے جاتی ہےاور اس طرح سلنڈر
کی کولنگ ہوتی رہتی ہے۔اس طرح کے سلنڈر،انجن بلاک کے باہر علیحدہ علیحدہ نظر آتے
ہیں۔اور اس سلنڈر کا نچلا حصہ جو سلنڈر بلاک کے اندر ہوتا ہےاس میں ربڑ رنگ فٹ کیا
جاتاہےتاکہ انجن میں لبریکیشن کیلئے استعمال ہونے والا آئل انجن بلاک سلنڈر میں سے
باہر نہ آسکے۔
کرینک شافٹ(Crankshaft)
کرینک شافٹ شکل کے لحاظ سے ٹیڑھی اور خم دار لمبی شافٹ ہوتی ہےیہ پسٹن کی ریسی
پروکیٹنگ حرکت میں تبدیل کرتی ہے۔کرینک شافٹ کے کردار کی نوعیت اہم ہے۔کیونکہ پسٹنکے
لوڈ کا انحصار کرینک شافٹ پر ہوتا ہےاس کی کارکردگی بہت اہمیت رکھتی ہے۔پورے انجن
کا دارومدار اس اسمبلی پر ہوتا ہے۔
کرینک شافٹ کاسٹ الائے سٹیل یا ڈراپ فورجڈ الائے سٹیل(Drop Forged
Alloy Steel) کی بنی ہوتی
ہےکرینک شافٹ گھومنے والی ایک ایسی شافٹ
ہے جس میں مختلف pinsہوتی ہیں۔اس کی کرینک پنز اور مین پنز کو کیس ہارڈ کیا ہوتا
ہے۔کرینک شافٹ سنگل پیس کی شکل میں کاسٹ کی جاتی ہے،بعد میں اس پر مشینگ (Machining)کی جاتی ہے۔مشینگ
کے دوران اس کی ایکوریسی(Accuracy) ایک انچ کے ہزارویں حصے تک درست رکھی جاتی
ہے۔
کرینک شافٹ بیرنگ(Crankshaft Bearing)
انجن میں حرکت کرنے والے تمام حصے مثلاَ کرینک شافٹ ،کیم شافٹ،اور دوسرے پارٹس
کو ان کے ہاؤزنگ(Housing) میں تھامنے
کیلئے بش ٹائپ اور سلپ ٹائپ بیرنگ استعمال کیے جاتے ہیں۔یہ بیرنگ یا بش گھومتے
ہوئے پارٹس کو تھامنے کے علاوہ ان کی حرکت کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔بیرنگ کے ڈیزائن
ضرورت کے مطابق کاسٹ کئے جاتے ہیں،مثال کے طور پرجو بیرنگ کیم شافٹ کو تھامتے ہیں
وہ ایک ہی سلنڈر نما ٹکڑے کی شکل میں ہوتے ہیں ان کو کو سلیو ٹائپ(Sleeve
Type) بیرنگ کہتے
ہیں۔لیکن ایسے انجن کن کا انجن بلاک دو حصوں میں ہوتا ہے ان میں کیم شافٹ بیرنگ
بھی(Split Type) ٹکڑوں میں آدھا آدھا استعمال کئے جاتے ہیں۔کرینک شافٹ بیرنگ
سلور،کاپر،لیڈ ایلومینیم اور ٹن کے بنائے جاتے ہیں۔
پسٹن(Piston)
پسٹن بناوٹ اور شکل کے لحاظ سے گول اور اندر سے کھوکھلا ہوتا ہے۔یہ ایلومینیم آلائے کا بنا ہوتا ہےپسٹن کا اوپر والا حصہ بند اور کمبسچن چیمبر کےلحاظ سے پلین یا اوپر سے دبا ہوتا ہے۔پسٹن کی لمبائی دو حصوں پر منحصر ہوتی ہے۔اوپر والے حصے میںRing Groovesبنی ہوتی ہیں۔پسٹن کے نیچے والا حصہ اسکرٹ کہلاتا ہے۔پسٹن میں پسٹن پن فٹ کرنے کے لئے سوراخ ہوتا ہے جس کو پسٹن پن باسز کہتے ہیں۔ان باسز کے دونوں کناروں کے اندر لاک رنگ کیلئے جھریاں بنی ہوتی ہیں۔ پسٹن کم ٹاپ سے باٹم سکرٹ موٹائی میں زیادہ ہوتا ہے۔ہیڈ کاکا ڈیا میٹر سکرٹ کی نسبت 0 .005سے0.077تک کم ہوتا ہے۔ کیونکہ ہیڈ پر زیادہ ٹمپریچر ہونے کی وجہ سے ہیڈ کا پھیلاؤ اس کے نچلے حصے کی نسبت زیادہ ہوتا ہےپسٹن عام طور پر ایلومینیم آلائے کے بنائے جاتے ہیں۔
0 Comments
Please comment for any question. Best Regards