ٹو سٹروک سائیکل انجن(Two Stroke Cycle Engine)
ایسا انجن جس میں انجن کا ایک ورکنگ سائیکل دو سٹروک یعنی پسٹن کی دو مرتبہ
اوپر نیچے حرکت کرنے اور کرینک شافٹ کے ایک مرتبہ
گھومنے سے مکمل ہو ٹو سٹروک سائیکل انجن کہلاتا ہے۔ یا ٹو سٹروک انجن میں
ایک پاور سٹروک حاصل کرنے کیلئے پسٹن دو مرتبہ اوپر نیچے حرکت کرتا ہےاور کرینک
شافٹ ایک چکر یعنی 360ڈگری گھومتی ہے۔
فورسٹروک انجن(Four Stroke Engine)
ایسا انجن جو اپنا ورکنگ سائیکل فور سٹروک میں مکمل کرے اس انجن میں ایک ورکنگ
سائیکل مکمل کرنے کیلئے پسٹن سلنڈر کے اندر چار مرتبہ اوپر نیچے حرکت کرتا ہےاور
کرینک شافٹ دو چکر گھومتی ہے۔ فور سٹروک انجن میں جب پسٹن TDCسے BDCکی
طرف آتا ہے تو اس وقت انِلٹ والو کھلا ہوا ہوتا ہے ائیر فیول مکسچر سلنڈر میں Suck کیا جاتا ہے
اور پھر جب پسٹنBDCسے TDCکی طرف حرکت کرتا ہےتو انِلٹ والو بند ہوتا ہےاور ایگزسٹ
والو چونکہ پہلے بند ہوتا ہےتو پسٹن سلنڈر میں موجود ائیر فیول مکسچر کو Compressکرنا
شروع کرتاہے اور TDCتک پہنچنے سے کچھ ڈگری پہلے اس کمپریسڈ مکسچر کا ٹمپریچر
بڑھ جاتا ہےاور اس کو سپارک کی مدد سے Ignite کیا جاتا ہےتب
پسٹن دوبارہ TDC سے BDCکی طرف آتاہے۔اور پسٹن کے BDCتک
پہنچنے سے کچھ ڈگری پہلے ایگزاسٹ والو کھل جاتا ہےاور جب پسٹن BDCسےTDCکی
طرف حرکت کرتا ہےتو جلی ہوئی گیسوں کو ایگزاسٹ والو کے راستےباہر نکال دیتا ہے۔اس
طرح فور سٹروک سائیکل انجن میں پسٹن کی چار مرتبہ اوپر نیچے حرکت اور کرینک شافٹ
کے دو چکروں سے ایک ورکنگ سائیکل مکمل ہوتا ہے۔
ٹوسٹروک سائیکل
انجن اور فور سٹروک سائیکل انجن میں فرق/موازنہ
ٹوسٹروک سائیکل انجن :
1:پسٹن کی چار مرتبہ اوپر نیچے حرکت سے ایک ورکنگ سائیکل مکمل ہوتا ہے۔
2:فور سٹروک سائیکل انجن میں کرینک شافٹ کے دوچکروں سے ایک ورکنگ سائیکل مکمل
ہوتاہے۔
3:فور سٹروک سائیکل انجن میں اِن لٹ اور ایگزاسٹ والو ہوتے ہیں۔
4:فور سٹروک سائیکل انجن میں اِن لٹ اور ایگزاسٹ مینی فولڈ سلنڈر ہیڈ کے ساتھ
فٹ ہوتا ہے۔
5:فورسٹروک سائیکل انجن میں انجن آئل جلتا نہیں ہے۔
6:فور سٹروک سائیکل انجن میں آئل سمپ میں آئل ہوتا ہے۔
فورسٹروک سائیکل انجن:
1: سٹروک سائیکل انجن میں پسٹن کی دو مرتبہ اوپر نیچے حرکت سے ایک ورکنگ
سائیکل مکمل ہوتا ہے۔
2:ٹو سٹروک سائیکل انجن میں کرینک شافٹ کے ایک چکر سے ایک ورکنگ سائیکل مکمل
ہوتا ہے۔
3:ٹو سٹروک انجن میں اِن لٹ اور ایگزاسٹ پورٹ ہوتی ہیں۔
4:ٹو سٹروک سائیکل انجن میں ایگزاسٹ مینی فولڈ سلنڈر کے ساتھ لگا ہوتا ہے۔
5:ٹو سٹروک سائیکل انجن میں انجن آئل فیو ل کے ساتھ جلتا ہے۔
6: ٹوسٹروک سائیکل انجن کا کرینک کیس خالی ہوتا ہے۔
0 Comments
Please comment for any question. Best Regards