کولنگ سسٹم کیا ہےپارٹس کے نام اور کام کرنے کا طریقہ کار
کولنگ سسٹم(Cooling System)
انجن میں کمبسچن کا عمل سلنڈر کے اندر جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے مکینیکل پارو
پیدا ہو کر کرینک شافٹ کو گھماتی ہےلیکن اس کمبسچن کے عمل کے دوران حرارت بہت
زیادہ مقدار میں پیدا ہوتی ہےجو کہ انجن کے سلنڈر
اور دوسرے حصون کا درجہ حرارت بڑھاتی ہے۔اس حرارت کو ہوا میں تحلیل کر کے
انجن کا درجہ حرارت نارمل رکھنا ضروری ہے۔اگر انجن کا درجہ حرارت بڑھ جائے تو انجن
ناکنگ کرتا ہےاور حد سے زیادہ بڑھ جائے تو انجن کے اندر پسٹن اور رنگ گرم ہوکر
پگھل جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے انجن سیز ہو جاتا ہے۔
انجن 80 سے 90 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت(آپریٹنگ ٹمپریچر) پر بہترین چلتا
ہےجدید گاڑیوں میں بہتر کاکردگی کیلئے آپریٹنگ ٹمپریچر 97ڈگری سینٹی گریڈ تک
بڑھایا گیا ہے۔کمبسچن کی حرارت کا تقریباَ 30 فیصد حصہ سلنڈر کی دیواروں اور پسٹن
کو منتقل ہو جاتا ہے۔انجن کو قدرتی یا
مصنوعی طریقے سے ٹھنڈا کرنا اس لئے بھی ضروری ہوتا ہے کہ انجن اپنے آئیڈل آپریٹنگ ٹمپریچر
پر کام کرے اور بہترین کا کردگی مہیا کرے۔درجہ حرارت کی ضرورت سے زیادہ کمی بھی
انجن کی کارکردگی کو متا ثرکرتی ہے۔
کولنگ سسٹم کی اقسام(Types of Cooling System)
کاروں میں عموماَ دو طرح کے کولنگ سسٹم استعمال کئے جاتے ہیں۔
1:ائیر کولنگ سسٹم(Air Cooling System)
2: واٹر کولنگ سسٹم(Water Cooling System)
1:ائیر کولنگ سسٹم(Air Cooling System)
موٹر سائیکل اور بعض کاروں میں یہ سسٹم انجن کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے استعمال
ہوتا ہے۔سلنڈر کی گرمی ہو جانے والی سطحیں اور سلنڈر ہیڈ پر کولنگ فنز(Fins) بنا دی جاتی ہیں تاکہ زیادہ رقبہ سے ہوا مس کرے اور انجن
اوو ہیٹنگ سے بچ جائے سلنڈر ہیڈ بعض اوقات ایلومینیم،مگنیشیم یا ان کے بھرت سے
بنائے جاتے ہیں تا کہ یہ حرارت کو زیادہ
جلدی منتقل کر سکیں عموماَ سامنے کی ہوا سے کولنگ کی جاتی ہے اور نہایت سادہ عمل
ہے جس میں خاص دیکھ بھال کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ کولنگ کا انحصار گاڑی کی سپیڈ پر
ہوتا ہے۔ گرمیوں میں کولنگ کم اور سردیوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سلنڈر کی
پچھلی طرف بھی کولنگ کم ہوتی ہے۔
2: واٹر کولنگ سسٹم(Water Cooling System)
اس سسٹم میں پانی کی مدد سے انجن کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ پانی کو انجن کے سلنڈر وں، سلنڈر ہیڈ کے کمبسچن چیمبر کے اردگرد گردش دی جاتی ہے تاکہ پانی انجن کے حصوں سے حرارت جذب کرکے ان کو ٹھنڈا کر دے۔ ااس طرح پانی خود گرم ہو جاتا ہے۔اس گرم پانی کو ریڈی ایٹر کی مدد سے ٹھنڈا کر کے دوبارہ انجن میں بھیج دیا جاتا ہے۔ سلنڈر بلاک اور سلنڈر کی دیواریں دوہری بنائی جاتی ہیں۔دونوں دیواروں کی درمیانی جگہ میں پانی(کولنٹ) ہوتا ہے۔ واٹر جیکٹ میں گرم ہونے والا پانی ریڈی ایٹر کی طرف جاتا ہے۔جہاں یہ سامنے کی ہوا سے ٹھنڈا ہوتا ہے۔ریڈی ایٹر فین ہوا کو سامنے کی طرف کھینچ کر ریڈی ایٹر سے گزارتا ہے۔ جس سے ہانی ٹھنڈا ہوتا ہے۔پانی کو سرکولیٹ کرنے کیلئے دو طرح کے سسٹم عموماَ استعمال کئے جاتے ہیں۔
پانی/کولنٹ سائیکل(Coolant Cycle)
سلنڈر ہیڈ اور سلنڈر بلاک کے انڈر واٹر جیکٹ بنے ہوتے ہیں جن سے پانی گزرتا
ہے۔ ریڈی ایٹر کے دو ٹینک ہوتے ہیں۔سنٹر میں باریک نالیا ں پیتل یا تابنے(copper) کی بنی ہوتی
ہیںاور باریک پتری کے جالی دار فنز بنے ہوتے ہیں۔اوپر والے ٹینک میں پانی ڈالا
جاتا ہے۔ ٹاپ ٹینک کے نیچے باریک نالیاں بہت سی تعداد میں ہوتی ہیں۔ان سے پانی گزر
کر نیچے والے ٹینک میں چلا جاتا ہے۔ اس نیچے والے ٹینک کا تعلق واٹر پمپ سے ہوتا
ہے۔واٹر پمپ اس ٹینک کے لوئر پائپ سے پانی کھینچ کر سلنڈر بلاک میں بھیجتا ہےپھر
پانی واپسی پر سلنڈر ہیڈ کےوائلٹ ایلبو
ہوز پائپ کے ڈریعے ٹینک میں چلا جاتا ہے۔ پھر وہا ں سے باریک نالیوں میں
فین کی ہوا سےٹھنڈا ہو کر نیچے باٹم
میں چلا جاتا ہے۔
کولنگ سسٹم کے حصے(Parts of Cooling System)
کولنگ سسٹم میں مندرجہ ذیل اہم پارٹس ہوتے ہیں۔
1:ریڈر ی ایٹر(Radiator)
2:واٹر پمپ(Water Pump)
3: تھرموسٹیٹ ہاؤزنگ اور تھر موسٹیٹ والو(Thermostat
Valve, Housing)
4: فین(Fan)
5: فین شراؤڈ(Fan Shroud)
6: ریڈی ایٹر پائپ/ان لٹ ہوز پائپ ، آوٹ لٹ
ہوز پائپ(Radiator Inlet Outlet House Pipe)
7: کولینٹ(Coolant)
8: ٹمپریچر گیج(Temperature Gauge)
1:ریڈر ی ایٹر(Radiator)
انجن کی حرارت سے پانی گرم ہو جاتا ہے ریڈی ایٹر انجن کی حرارت کو پانی سے
خارج کر کے ہوا میں منتقل کر دیاتا ہے۔ ریڈی ایٹر عموماَ انجن کے اگلے حصے میںنصب
ہوتا ہے تا کہ باہر کی ٹھنڈی ہوا بخوبی اس
پر پڑتی ہر۔ ریڈی ایٹر پالائی ٹینک ، زیریں ٹینک اور ریڈی ایٹر بلاک پر مشتمل ہوتا
ہے۔ ریڈی ایٹر کی حرارت منتقل کرنے کی سطح کا ایک خاص ڈیزائن ہوتا ہے۔ یہ رقبہ
ریڈی ایٹر کے سامنے والے رقبہ سے تقریباَچالیس ذیادہ بڑھ جاتا ہے۔
ریڈی ایٹر کے اہم حصے درج ذیل ہیں
a: کور (Core)
b: ٹینک (Tank)
c: فلر نیک (Filler Neck)
d: ریڈی ایٹر کیپ (Radiator
Cape)
e: ڈین پلگ (Drain Plug)
f: اوور فلو کیپ (Overflow
Cap)
a: کور (Core)
یہ ریڈی ایٹر کا درمیانی حصہ ہوتا ہے۔ اس حصہ میں بہت سی پتلی اور عمودی
نالیاں ہوتی ہیںاور ان کے ساتھ بہت سے دھات کی افقی پتریاں لگی ہوتی ہیں ۔ جن کے ذریعے گرم
پانی اپنی حرارت ہوا میں منتقل کرتا ہے اور عمل سے ریڈی ایٹر
میں پانی ٹھنڈا ہوتا ہے۔
b: ٹینک (Tank)
یہ دو الگ الگ ٹینک ہوتے ہیں جو کہ کور کے دونوں طرف اوپر نیچے لگے ہوتے ہیں
یہ عموماَ دھات کے بنے ہوتے ہیں۔ اوپر والے ٹینک میں واٹر جیکٹ سے گرم پانی تھرمو
سٹیٹ والو کے ذریعہ گزر کرداخل ہوتا ہےاور
یہ پانی بہت سی نالیوں سے گزرتا ہوا نچلے ٹینک میں ٹھنڈا ہو کر پہنچ جاتا ہے یہ ٹھنڈا
پانی پانیدوبراہ واٹر پمپ کے ذریعہ ؤاٹر ٹینک میں بھیجا جاتا ہے۔
c: فلر نیک (Filler
Neck)
فلر نیک اوپر والے ٹینک پر بنا ہوتا ہے جس کے ذریعے پانی ریڈی ایٹر میں ڈالا
جاتا ہے اس نیک پر ریڈی ایٹر کیپ اور اوور
فلو پائپ لگا ہوتا ہے
d: ریڈی ایٹر کیپ (Radiator Cape)
ریڈی ایٹر کیپ میں ایک ایسا والو لگا ہوتا ہے۔ جو کولنگ سسٹم میں پریشر ایک حد
سے نہیں بڑھنے دیتا اس کو پریشر ریلیز والو بھی کہتے ہیں
ریڈی ایٹر کیپ کو لینگ سسٹم میں مندرجہ ذیل کام سر انجام دیتا ہے۔
٭ ریڈی ایٹر میں جمع شداہ پانی کو فلر نیک سے لیک(Leak) ہونے سے روکتا
ہے۔
٭ کولنگ سسٹم میں گردش کرنے والے پانی پر دباؤ بڑھاتا ہے تاکہ پانی ابلنے
کا درجہ حرارت بھی بڑھ جائے اور اس طرح
پانی ریڈی ایٹر میں ابلتا نہیں اور نہ ہی بھاپ(Steam) میں تبدیل
ہوتا ہے
e: ڈین پلگ (Drain
Plug)
اس کو پٹ کاک(Petcock) بھی کہتے ہیں۔ یہ پلگ ریڈی ایٹر کے نچلے
ٹینک میں لگا ہوتا ہے یہ پلگ اس وقت کھولا جاتا ہے۔ جب ریڈی ایٹر کا کولنگ یا پانی
تبدیل کرنا مقصود ہو۔
f: اوور فلو کیپ (Overflow Cap)
ریڈ ی ایٹر کے اوپر اوور فلو پائپ بھی
لگا ہوتا ہےجس کے ذریعے ریڈی ایٹر کی
گنجائش سے زیادہ پانی بہہ جاتا ہے۔
0 Comments
Please comment for any question. Best Regards