فیول کے لحاظ سے
انجن کی اقسام
پیٹرول انجن (Petrol Engine)
ایسے انجن میں پیٹرول بطور فیول استعمال ہوتا ہےاور اس انجن کو سپارک اگنیشن(S.I) انجن کہتے ہیں۔آج کل ان انجنوں کے ساتھ سی این سے کٹ لگاکر انہیں گیس پر چلایا
جارہا ہے۔ جن میںCNGاور LPGبطور متبادل فیول استعمال ہوتی ہے۔
ڈیزل انجن(Diesel Engine)
ایسے انجن میں ڈیزل بطور فیول استعمال ہوتا ہےاوراس انجن کو کمپریسڈ اگنیشن (C.I)انجن
بھی کہتے ہیں۔ڈیزل انجن میں سکشن سٹروک کے وقت تازہ ہوا سلنڈر میں داخل ہوتی ہے۔
اس ہوا کوکمپریشن سٹروک کے وقت سلنڈر میں کمپریس کیا جاتا ہے۔کمپریشن سٹروک کے
اختتام پر انجیکٹر کے ذریعے ڈیزل کاسپرے کیا جاتا ہےکمپریسڈ ائیر کا درجہ حرارت
بہت زیادہ ہوتا ہے یعنی یہ ہوا ریڈ ہاٹ ہوچکی ہےجیسے ہی اس پر ڈیزل کا سپرے کیا
جاتا ہےتو آگ لگ جاتی ہےاور دھماکہ ہوتا ہے۔ یہ پاور سٹروک کہلاتی ہے۔آخری سٹروک
میں جلی ہوئی گیسیس بذریعہ ایگزاسٹ والو باہر نکل دی جاتی ہے۔
ڈیزل انجن کی اقسام:
ڈیزل انجن کو اس کے آپریٹنگ میکانزم کے لحاظ سے دو بڑی اقسام میں تقسیم کیا
جاتا ہے۔
1: فور سٹروک سائیکل انجن 2: ٹو
سٹروک سائیکل انجن
1: فور سٹروک سائیکل انجن
ایسا انجن جو چار سٹروک میں ایک ورکنگ سائیکل مکمل کرے فور سٹروک ڈیزل انجن
کہلاتاہےہر سٹروک کا عمل تفصیل سے درج ذیل ہے۔
1:سکشن سٹروک ( Suction Stroke)
اس سٹروک کے دوران پسٹنTDC سےنیچے کی طرف چلتا ہوا BDC تک
جاتا ہے۔ اس سٹروک میں کرینک شافٹ آدھا چکریعنی180ڈگری
گھومتی ہے۔ اس وقت ان لٹ والو کھالا ہوتا
ہےاور تازہ ہوا اندر کھینچی جاتی ہے۔لیکن ایگزاسٹ والو بند ہوتا ہے
2:کمپریشن سٹروک(Compression Stroke)
اس سٹروک کے دوران ان لٹ اور ایگزاسٹ والو بند رہتے ہیں۔پسٹن BDC سے TDCتک
جاتا ہے۔ساد ہ ہوا کو 30 سے 40 بار تک
دبانے سے اس کا ٹمپریچر 600 سے 700 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہےاور عین اس وقت
جب کہ پسٹنTDCپر پہنچتا ہےکمبسچن چیمبرمیں انجیکٹر کے ذریعے ڈیزل کا فائن
سپرے کیا جاتا ہےجو نہی ڈیزل بخارات کی شکل احتیار کرکے گرم ہو امیں شامل ہوتا ہے۔
فوراَ ہی جلنے لگتا ہےجس کی طاقت سے پسٹن نیچے کی طرف دھکیلا جاتا ہے۔
3:پاور سٹروک(Power Stroke)
اس سٹروک کے دوران سکشن اور ایگزاسٹ والو بند رہتے ہیں۔جلی ہوئی گیسیس پسٹن کو
دھکیل کر TDCسےBDCتک لے جاتی ہے۔ جلی ہوئی گیسوں کا درکہ حرارت 900 ڈگری
سینٹی گریڈ ہوتا ہےچونکہ ڈیزل انجن میںفیول کی حرارت بہتر طور پر استعمال ہوتی
ہے۔اس لئے فیول کنزمشن(Fuel Consumption) کم ہوتی ہےاس سٹروک کی تکمیل پر کرینک شافٹ اپنا ڈیڑھ چکر
یعنی 540 ڈگری مکمل کرلیتی ہے۔
4: ایگزاسٹ سٹروک(Exhaust Stroke)
اس سٹروک میں پسٹن BDC سے TDC تک اوپر کی طرف چلتا ہےان لٹ والو بند رکھا جاتا ہے۔ جب کہ
ایگزاسٹ والو کھلا رہتا ہے۔خارج ہونے والی گیسیس ایگزاسٹ مینی فولڈ سے بذریعہ
سلنسر پائپ فضا میں چلی جاتی ہیں۔ان تمام سٹروک کا عمل ایک ورکنگ سائیکل کہلاتاہے۔
اس سٹروک کے اختتام پر کرینک شافٹ دو چکر یعنی 720ڈگری مکمل کرلیتی ہے۔ سائیکل کا
یہ عمل مسلسل دہرایا جاتا ہے۔
2: ٹو سٹروک
ڈیزل انجن (Two Stroke
Diesel Engine)
ٹو سٹروک ڈیزل انجن میں پسٹن دو سٹروک لگاتا ہے یعنی ایک اوپر اور ایک نیچے جس
سمت سے ایک ورکنگ سائیکل مکمل ہوتا ہے۔
ورکنگ سائیکل(Working Cycle)
(الف) حالت Aمیں
جب پسٹن BDCپر ہوتا ہے تو سلنڈر کی دیواروں کے ساتھ گیسوں کو باہر
نکالنے کیلئے Scavenge Ports پسٹن سے اوپر بلور سے دباؤ شدہ ہوا کو اندر
آنے دیتی ہے یہ ہوا کا دباؤ ایگزاسٹ والو کے راستہ سے ایگزاسٹ گیس کو باہر نکال
دیتا ہے۔
(ب) حالت B کے
مطابق جب پسٹن اوپر TDCکی طرف جاتا ہے تو Scavenge Ports کو بند کر دیا
جاتا ہے اور ساتھ ہی ایگزاسٹ والو بند کر دیا جاتا ہے۔اس وقت ہو ا کے داخل شدہ
تازہ ہو ا کو کمپریس کیا جاتا ہےاور پسٹن کی ہر دفعہ اوپر (TDC) کی طرف حرکت
کے وقت ایسا ہوتا ہے۔
(ج) حالت Cکے مطابق پسٹن کے ٹاپ ڈیڈ سنٹر پر پہنچنے سے چند ڈگری پہلے
سلنڈر میں بذریعہ انجیکٹر فیو ل کا فائن سپرے کر دیا جاتا ہے۔ اس وقت ہوا کے
کمپریس ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت بہت زیادہ ہوتا ہے۔سپرے ہوتے ہی آگ لگ جاتی
ہےاور دھماکہ پسٹن کے ٹاپ پر پڑتا ہےاور پسٹنBDCکی
طرف تیزی سے آتا ہے۔
(د) حالتDکے مطابق پسٹن BDCتک پہنچنے سے
تھوڑی دیر پہلے ایگزاسٹ والو کھل جاتا ہےاور سلنڈر میں ان لیٹ پورٹ کھلنے سے صاف
ہوا داخل ہوتی ہے۔اس طرح چاروں حالتوں پر مشتمل عوامل کے ذریعے ٹو سٹروک سائیکل
انجن کام کرتا ہےاور کرینک شافٹ ایک چکر سے ایک ورکنگ سائیکل مکمل ہوتا ہے۔
کولنگ کے لحاظ سے انجن کی اقسام:
1: ائیر کولڈ انجن (Air Cooled Engine)
اس قسم کے انجن کو ہوا سے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔بڑے انجنوں میں ہوا پیدا کرنے
کیلئے ائی بلور/فین لگا ہوتا ہے جبکہ موٹر سائیکل انجن کو سامنے سے ٹکرانے والی
ہوا ٹھنڈا کرتی ہے۔
2:واٹر کولڈ انجن(Water Cooled Engine)
اس قسم کے انجنوں کو پانی/کولنٹ کی مدد سے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ اس میں پانی
کوانجن کے اندر گردش کروائی جاتی ہے اورجب پانی ریڈی ایٹر میں سے گزرتا ہے تو
سامنے فین ریڈی ایٹر پر ہوا پھینکتا ہے ہوا اس میں سے گزرتی ہے اور پانی کو ٹھنڈا کردیتی
ہے۔
0 Comments
Please comment for any question. Best Regards