لبریکیشن سسٹم(Lubrication
System)
انجن حرکت
کرنے والے بے شمار پارٹس پر مشتمل ہے جن کے چلنے سے رگڑ پیدا ہوتی ہے۔رگڑ اور
حرارت کو کم کرنے کیلئے لبریکیشن سسٹم کی ضرورت پڑتی ہے۔یہ سسٹم متحرک پرزوں کو
رگڑ اور حرارت سے بچانے کیلئے ان کے
درمیان آئل فلم بناتا ہے جس کی وجہ سے دھات کا دھات سے رابطہ نہیں ہو پاتا اور
حرارت اور رگڑ کم سے کم پیدا ہوتی ہے
لبریکیشن
کے فوائد:
لبریکیشن
سے مندرجہ ذیل چھ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
1:رگڑ((Friction)
میں کمی
جب دو ٹھوس
اجسام ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مخالف سمت میں حرکت کرتے ہیںتو ان کے درمیان رگڑ
اور حرارت پیدا ہوتی ہے۔کیونکہ دونوں اجسام کی ابھری ہوئی سطحیں ایک دوسرے کے
مخالف سمت میں عمل کرتی ہیں۔پرزے ظاہری طور پر دیکھنے میں خواہ کتنے ہی ہموار(پلین)
کیوں نہ ہوں لیکن ان کی سطحیں ابھری ہوئی ہوتی ہیں اگر ہم ان پلین سطحوں کو مائیکروسکوپ
کے نیچے دیکھیں تو ہمیں ان کے درمیان ابھری ہوئی سطحیں نظر آسکتی ہیں اور اگرسطحیں
ہموار بھی ہوں تب بھی ٹھوس اجسام(پرزوں) کے آپس میں مل کر چلنے سے رگڑ پیدا ہوتی
ہےلہذا اس رگڑ کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ان دونوں سطحوں کے درمیان آئل فلم
بچھائی جاتے تاکہ حرکت کرنے والے پرزوں کے درمیا ن رگڑ کو کم سے کم کیا جا سکے۔
2: کولنگ(Cooling)
انجن میں پارٹس کے حرکت کرنے اور کمبسچن کے نتیجے میں درجہ حرارت بہت زیادہ
بڑھ جاتا ہے۔لبری کینٹ آئل اس حرارت کو جذب کرتا ہے۔آئل سمپ میں آکر ٹھنڈا ہوتا
ہےتاہم کچھ انجنوں میں آئل کو ٹھنڈا کرنے کیلئے آئل کولرز لگائے جاتے ہی
3:سیلنگ(Sealing)
پسٹن اور سلنڈر کے درمیان فاصلہ رہ جاتا ہےجسے پسٹن کلئیرنس کہتے ہیں۔آئل کی
باریک تہ پسٹن اور سلنڈر کے درمیان موجود اس کلئیرنس کو ختم کرتی ہے۔جس کی وجہ سے
کمپریشن پریشر اورجلی ہوئی گیسیں لیک ہونے سے بچ جاتی ہیں لبری کیٹنگ آئل کی سیلنگ
کی خصوصیات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
4:بفر(Buffer)
کنٹنگ راڈ کے سمال اور بِگ اینڈ پر پاور سٹروک کے دوران بہت زیادہ لوڈ پڑتا ہے
۔جب لوڈ مسلسل کسی پرزےیا(حصے) پر پڑنا شروع ہو جائے توپرزوں میں توڑ پھوڑ کا عمل
شروع جاتا ہے۔لبری کیٹنگ آئل کی اس طاقت( (Impactکو
تمام اطراف میں تقسیم کر دیتا ہے۔جس سے پرزے پر کسی خاص نقطے پر پریشر ختم ہو جاتا
ہے۔اور لوڈ کی شرح تقسیم ہو کر کم ہو جاتی ہے۔
5: زنگ سے بچاؤ(Rusting)
چونکہ آئل کی باریک تہ پارٹس پر موجود رہتی ہےلہذا یہ تہ پارٹس کو مٹی،پانی
اور کاربن وغیرہ سے محفوظ رکھتی ہےاور ان کو زنگ لگنے سے بچاتی ہے۔ویسے یہ بھی آئل
کے اندر ایک اینٹی رسٹ ایڈیٹو(Anti-Rust Additive)شامل کیا جاتا
ہےجو انجن کو کیمیائی عمل سے پہنچنے والے اثرات (کاربن ڈائی آکسائیڈ،پانی،کاربن
مونو آکسائیڈ اور نائٹروجن) سے بچاتا ہے۔
6: صفائی(Cleaning)
انجن میں آئل کو پمپ کے ذریعے سے فیڈ کیا جاتا ہےاور جب یہ آئل متحرک پارٹس کے
درمیان گرسش کرتا ہےتو اپنے ساتھ دھات کے ذرات،ڈسٹ،آکسائیڈاور ہائیڈروجن وغیرہ کے
ذرات کو ساتھ آئل پین میں لے جاتا ہےاور اس طرح رگڑ کھانے والی سطحوں کو صاف رکھتا
ہے۔آئل میں شامل یہ ذرات آئل فلٹر میں رہ جاتے ہیں اور جب آئل دوبارہ انجن میں
جاتا ہےتو بلکل صاف ہوتا ہے۔صفائی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے آئل میں ڈٹرجنٹ
ایڈیٹوز شامل کئے جاتے ہیں۔
آئل کی خصوصیات:
انجن بنانے ولی کمپنیاں مندرجہ ذیل خوبیوں کے حامل آئل کو بہتر قرار دیتے
ہیںاور آئل میں مندرجہ ذیل خوبیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔
1: فیول کی بچت کرے۔
2:تبدیلی کا بہترین وقفہ دے(یعنی کلو میٹر چلانے کے بعد آئل کی تبدیلی کی
ضرورت پیش آئے۔
3:کمبسچن کی گیسوں کو بہتر طریقے سے سیل کرے۔
4:آیل انجن گرم ہونے کے بعد جل نہ جائے۔
5:موسمی حالات سے مطابقت رکھتا ہو۔
لبریکینٹ کی فارمولیشن:
آئل ہمیشہ بیس آئل اور چند کیمیکلز کا مجموعہ ہوتا ہے۔جبکہ منرل بیس آئل ایک
خاص درجہ حرارت پر کروڈ آئل کو ڈیسٹیلیشن کالم(Distillation
Column)
میں ریفائن کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔
کیمیکلز کا استعمال:
آئل میں عام طور پر درج ذیل کیمیکلز شامل کئے جاتے ہیں۔
1:اینٹی رسٹ زنگ سے بچانے کیلئے۔
2:اینٹی کروژن کیمیکلز کی اندرونی تر کیب کو قائم رکھنے کیلئے۔
3:انٹی فومنگ جھاگ کے عمل کو کم سے کم کرنے کیلئے
4:ڈیٹر جنٹ کاربن کو صاف کرنے کیلئے۔
5:وسکاسٹی ایمپر اور آئل کی وسکاسٹی کو برقرار رکھنے کیلئے۔
6:انیٹی ڈسپرسینٹ کاربن اور دیگر ضروری ذرات کو معلق رکھنے کے لئے۔
وسکاسٹی(Viscosity)
کسی بھی مائع شے کے بہاؤ میں رکاوٹ کو وسکاسٹی کہتے ہیں
وسکاسٹی انڈیکس:
کسی بھی آئل کی وسکاسٹی میں درجہ حرارت کی وجہ سے ہونے والی تبدیلی وسکاسٹی
انڈیکس کہلاتی ہے۔ گاڑھا آئل بہنے میں
رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔جبکہ پتلا آئل آسانی سے بہتا ہے۔اس لئے ٹھنڈے موسم میں پتلے
آئل کا استعمال بہتر ہے،جبکہ گرم موسم میں گاڑھا آئل استعمال کرنا فائدہ مند ہوتا
ہے۔تا کہ آئل آسانی سے انجن کے حرکت کرنے والے پرزوں میں سے گزر سکے۔آئل کو آئل کے
گاڑھے پن(Viscosity)کے لحاظ سے سوسائٹی آف آٹو موبائل(SAE) ٹیسٹ کرنے کے
بعد نمبر دیتی ہے جیسےSAE20,SAE30,SAE40,SAE50,SAE90 اور SAE140آئل
کا نمبر جتنا بڑا ہوگا اتنا ہی آئل گاڑھا ہوگا۔امیرکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹAPIبھی
آئل کی گریڈنگ کے حوالے سے ایک ادارہ ہے۔
پور پوائنٹ(Pore Point)
وہ کم سے کم درجہ حرارت جس پر آئل بہہ سکے یا وہ درجہ حرارت جس کے بعد آئل جم
جائے،پور پوائنٹ کہلاتا ہے۔
فلش پوئنٹ(Flash Point)
وہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جس پر آئل بخارات میں تبدیل بخارات میں تبدیل
ہونا شروع ہو جائے۔
انجن کی ساخت اور اہم حصے Construction & Main Parts of Engine
فیول کے لحاظ سے انجن کی اقسام،پیٹرول انجن،ڈیزل انجن
1 Comments
j
ReplyDeleteGood post bro
Please comment for any question. Best Regards