ٹیپٹ کلیرنس/والو کلیر نس(Tappet Clearance)
ٹیپٹ کلیرنس سے مراد والو سٹم اور راکر آرم کے درمیان مناسب
گیپ رکھنا ہے تاکہ انجن کا مقررہ ٹمپریچر حاصل کرنے کے بعد والوز بوقت ضرورت مکمل
بند ہو سکیں۔ زیادہ والو کلیرنس سے والو سٹم اور راکر آرم کا درمیانی فاصلہ زیادہ
ہوگا جس سے غیر ضروری آواز پیدا ہوتی ہے اور والو بھی کم کھلیں گے جس کی وجہ سے
سکشن اور ایگزاسٹ کا عمل متاثر ہوگا۔جب کہ کم کلیر نس سے والو سٹم اور راکر آرم کا
درمیانی فاصلہ کم ہوگا جس سے والوز کھلے رہنے کا خدشہ رہے گا اور پسٹن ہیڈ سے ٹکرا
بھی سکتے ہیں۔
والو ٹا ئمنگ(Valve Timing)
پسٹن کی پوزیشن کے مطابق مخصوص اوقات میں انٹیک اوع ایگزاسٹ
والو کے کھلنے اور بند ہونے کا عمل والو ٹائمنگ کہلاتا ہے۔اس کی درست ترتیب انجن
کی رواں اور موثر کاکردگی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ان ٹیک اور ایگزاسٹ کی کاکردگی
کو بڑھانے کیلئے ان ٹیک والو پسٹن کے ٹی ڈی سی پرپہنچنے سے پہلے کھلتا ہےاور پسٹن
کے بی ڈی سی پر پہنچنے(جب پسٹن کمپریشن کے لئے اوپر کی جانب حرکت شروع کرتا ہے)کےبعد
بند ہوتا ہے۔دوسری طرف ایگزاسٹ والوBDCپر پہنچنے سے قبل کھلتا ہےاور TDCپر
پہنچنے کے طعد بند ہوتا ہے۔اس کو گراف کی شکل میں دکھایا گیا ہے جس "والو
ٹائمنگ ڈیا گرام " کہتے ہیں۔
کیم شافٹ گئیر کرینک شافٹ کرینک شافٹ گئیر کے ساتھ ملاتے
وقت دونوں کے ٹائمنگ مارک کو ملانا نہایت ضروری ہےتاکہ والو کھلنے یا بند ہونے کا
عمل صحیح وقت پر ہو۔اگر دونوں گئیرز کے ٹائمنگ مارک صحیح نہیں ملے ہونگے تو اس
انجن کا والو ٹائمنگ صحیح نہیں ہوگا۔لٰہذاانجن یا تو اسٹارٹ نہیں ہوگا یا پھر مسنگ
کریگا۔اگر ٹائمنگ چین کیم شافٹ کو چلاتی ہو تو کیم سپراکٹ کے نشان سروس مینول کے
مطابق سیٹ کریں۔
والو اوور لیپنگ(Valve Overlapping)
ایگزاسٹ اسٹروک TDCکے قریب ان ٹیک اور
ایگزاسٹ دونوں والو کا ایک ساتھ کھلے رہنا”والو اوور لیپنگ”کہلاتا ہے اس کی وجہ سے مکسچر کی تازہ مقدارباقی ماندہ جلی ہوئی گیسوں کا باہر
دھکیل دیتی ہے۔
ٹائمنگ چین ٹینشنر کا آٹو میٹک
نظام:
ٹائمنگ چین ٹینشنر کے آٹو میٹک نظام کی بدولت ٹائمنگ چین کو
بار بار ایڈجسٹ نہیں کرنا پڑتا ۔اس نظام میں ایک چیک والو اور سپرنگ پش راڈ میں
لگے ہوتے ہیں اور ٹینشنر آرم کی حرکت پش راڈ کے چیمبر میں آئل سے کنٹرول کی جاتی
ہے۔چیک والو کی مدد سے ٹائمنگ چین کی حرکت یکساں رہتی ہے۔ٹینشنر کا سپرنگ ٹائمنگ
چین کی آواز (جوکہ چین کے زیادہ ٹائیٹ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے) کو ختم کرتا
ہے۔
آئل سیل(Oil Seal)
آئل سیل کا کام آئل لیکج روکنا اور باہر کے اجزاء کو اندر
آنے سے روکنا ہے۔آئل سیل سنتھیٹک نائٹرل سے تیار کی جاتی ہے۔یہ آئل سیل “مین لپس” اور “ڈسٹ لپس ”پرمشتمل
ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس پر ایک رنگ ہوتا ہےجوکہ اس کے ساتھ مستقل طور پر جڑا ہوتا
ہے۔اور اسے مستقل طور پر اس کی شکل برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
آئل سیل کی اقسام:
آیل سیل کی بے شمار
اقسام ہیں جن کی درجہ بندی ان کے سائز لپس کی تعداد ۔ربڑ کی کمپوزیشن اور سپرنگ کی
موجودگی سے کی جاتی ہے۔
آئل سیل کی پیمائش کی وضاحت
7ـــــــــــــ47ــــــــــــ28ــــــــــــS
چوڑائی ـــــ ـبیرونی
ڈیا میٹرــــــــ اندرونی ڈیا میٹرـــــــــقسم
آئل سیل کے طریقہ استعمال کیلئے
ضروری ہدایات:
1:آئل
سیل لگاتے وقت اس کی لیونگ کا خیال رکھیں۔
2:ہمیشہ درست
قسم اور سائز والی آئل سیل استعمال کریں۔
3:لپس پر گریس
لگا کر اسے لبریکیٹ کریں۔
4:آئل سیل کا
لگاتے وقت اس درست سمت میں لگائیں۔
5:آئل سیل لگانے
سے پہلے شافٹ یا کیویٹی کا معائنہ کرلیں کہ کسی قسم کی ٹوٹ پھوٹ نہ ہو۔
6:اس بات کا
اطمینان کرلیں کہ آئل سیل میں سپرنگ لگا ہو(لیکن کچھ اقسام میں سپرنگ نہیں لگاتے)
7:آئل سیل کے
لپس کا معائنہ کریں کہ کسی قسم کی ٹوٹ پھوٹ نہ ہو۔
فلائی
وہیل(Fly Wheel)
فلائی
وہیل ویل نما ہوتا ہے۔یہ سٹیل کا بنا ہوتا ہے ۔اس میں وہ طاقت جمعی ہوتی ہے جس کو
بریک ہارس پاور کہا جاتا ہےاور جس سے فرکشن لاسز کے بعد اس فلائی وہیل کے اینڈEndپر
حاصل کیا جاتا ہے۔
ترتیب
کی لحاظ سے فلائی وہیل کرینک شافٹ کی
پھچلی سائیڈ پر فلینج(Flange) کے ساتھ بٹھا کر بولٹوں کی مدد سےٹائیٹ کر دیا جاتا ہے۔کیونکہ
کرینک شافٹ کے کے ساتھ فلائی وہیل لگانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ گردش کی طاقت کو جمع
کیا جائے۔یہ خالی سٹروک کی طاقت کو پورا کرتا ہے۔کیونکہ کرینک شافٹ کےدو چکروں میں
ایک پاور سٹروک بنتا ہے۔فلائی وہیل کی مدد سے انجن کا بیلنس قائم رہتا ہے اور انجن
چلتا رہتا ہے۔فلائی وہیل کی باہر والی سائیڈ (Out Side) پر کلچ پلیٹ اور پریشر پلیٹ فٹ کی جاتی ہےاس کا تعلق گئیر
بکس کے ساتھ ہوتا ہے۔
فلائی
وہیل کے بیرونی محیط (Circumference) پر دندانے بنے ہوتے ہیںاس کو فلائی وہیل
گئیر بھی کہا جاتا ہے۔اس گئیر کا تعلق سٹارٹر موٹر کے ساتھ ہوتا ہے۔جب اگنیشن سوئچ
آن کیا جاتا ہےتو کرنٹ سولینائیڈ سوئچ پر پہنچ جاتا ہے۔سولینائیڈ سوئچ مقناطیس
پیدا کرتا ہے ۔اس طرح سٹارٹر کلچ کی مدد سے سٹارٹر موٹر کے دندانے فلائی وہیل رنگ
گئیر کے دندانوں کے ساتھ میش(Mesh) ہو جاتے ہیں۔کرنٹ پاس ہونے پر سٹارٹر موٹر
گھومنے سے فلائی وہیل بھی گھوم جاتا ہے۔اس کے گھومنے سے کرینک شافٹ ،کیم شافٹ اور
تمام پرزے حرکت میں آجاتے ہیں اور انجن سٹارٹ ہوجاتا ہے۔
انجن
ماؤنٹنگ(Engine Mounting)
انجن ہو یا ٹرانسمیشن(گئیر بکس) یا ٹرانس ایکسل
ان تمام کو کار یا باڈی یا فریم پر سہارے کیلئے بولٹس کی مدد سےلچک دار فٹنگ مہیا
کی جاتی ہےجنہیں انج ماؤنٹنگ کہتے ہیں۔یہ لچک دارربڑ،سٹڈاور بولٹس سے تیار کی جاتی
ہے۔انجن اور گئیر کیلئے یہ تین یا چار جگہوں پر لگائے جاتے ہیں۔
آئل
پین یا آئل سمپ(Oil Pan or Sump)
اسے
عام طور پر سٹیل کی چادر سے پریس کر کے بنایا جاتا ہے۔اس میں لبری کیٹنگ آئل (Lubricating Oil) کا ذخیرہ رہتا
ہےجو چار یا پانچ لیٹرہوتا ہےتاہم انجن کے ڈیزائن پر منحصر ہوتاہے آئل پمپ جو انجن
بلاک کے نچلے حصہ کے ساتھ لگا ہوتا ہےآئل سمپ سے بذریعہ آئل سٹینر(Strainer)لبری کیٹنگ آئل
کو کھینچتا ہے اور انجن کےمخصوص راستوں کے ذریعے اسے مختلف حصوں تک پہنچاتا ہے۔بعد
میں آئل کشش ثقل(Gravity) کے اصول کے تحت دوبارہ آئل چیمبر میں اکٹھا ہو جاتا ہےاور
پہلے والا عمل پھر سے شروع ہو جاتا ہے۔بعض انجنوں میں فلٹر ائل سے انجن بلاک میں
لگا ہوتا ہے لیکن تیل ہر صورت میں فلٹر سے گزر کر ہی پمپ تک پہنچتا ہے۔
0 Comments
Please comment for any question. Best Regards