پسٹن پن(Piston Pin)
پسٹن پن آلائے سٹیل کی بنی ہوتی ہےاسے کیس ہارڈ کیا ہوتا ہے۔یہ اندر سے
کھوکھلی اور بیرونی حصہ کروم کیا ہوتا ہے۔پسٹن پن اور کنکٹنگ راڈ کے سمال اینڈ کے
درمین فٹ ہوتی ہے۔پسٹن پن پسٹن کے بوسز میں فٹ ہوتی ہے۔اور اسے بوسز میں فٹ کرنے
کے بعد دونوں طرف لاک لگادئیے جاتے ہیں تاکہ پسٹن پن سائیڈ سے نکل نہ سکے۔
کنکٹنگ راڈ(Connecting Rod)
کنکٹنگ راڈ اور کرینک شافٹ کے درمیان فٹ ہوتا ہے۔اور یہ عموماَ ڈراپ فورجڈ
آلائے سٹیل کا بنا ہوتا ہے۔اسی وجہ سے کنکٹنگ راڈ میں دباؤ کو برداشت کرنے کی کافی
قوت ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے کنکٹنگ راڈ نہ تو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی ٹیڑھا ہوتا
ہے۔کنکٹنگ راڈ سما ل اینڈمیں CRبش ہوتا ہے۔ جس میں پسٹن پن فٹ کی جاتی ہے۔سمال اینڈ کا یہ
بش زیادہ گھس جانے کی وجہ سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔کنکٹنگ راڈ کا بگ اینڈ کرینک
شافٹ کی کرینک پن پر فٹ ہوتا ہے۔بگ اینڈ اور کرنیک پن کے درمیان بگ اینڈبیرنگ فٹ
کئے جاتے ہیں۔جن انجنوں میں پسٹن پن اور سلنڈر لبریکیشن پریشر کے ساتھ کی جاتی ہے۔
پسٹن رنگ(Piston Ring)
پسٹن گول رنگ کی طرح کے ہوتے ہیں۔جو ایک جگہ سے کٹے ہوتے ہیں۔ تاکہ پسٹن گروو
میں آسانی سے فٹ کئے جاسکیں۔یہ عموماَ کرومیم سٹیل کے بنے ہوتے ہیں۔رنگ کافی حرارت
اور پریشر کو برداشت کرسکتے ہیں۔ان میں کھچاؤ کی قوت کافی حد تک استعمال کے بعد
بھی برقرار رہتی ہے۔
پسٹن رنگ فٹ کرنے کے درج ذیل مقاصد ہیں۔
Ø پسٹن
اور سلنڈر والز کے درمیان پریشر ٹائٹ سیل کرتے ہیں کمپریشن اور پاور کے دوران
پریشر لیک نہیں ہونے دیتے ہیں۔
Ø پسٹن اور
سلنڈر والز کے درمیان لبریکیٹنگ آئل کو Scrap کرکے نیچے آئل
سمپ میں بھیجتے ہیں۔
Ø سلنڈر
کی مکمل طور پر لبریکیشن کرتے ہیں۔
Ø پسٹن
کی حرارت سلنڈر کو منتقل کرتے ہیں۔جس سے پسٹن کو ٹھنڈا رکھنے میں بھی مدد دیتے
ہیں۔
رنگز
کی اقسام:
1:کمپریشن رنگ
2:آئل رنگ
1:کمپریشن رنگ
کمپریشن رنگ پسٹن کے ٹاپ گرووز میں فٹ ہوتے ہیں اور یہ رنگ کمپریشن سٹروک اور
پاور سٹروک میں کمپریشن کو لیک نہیں ہونے دیتے۔ کمپریشن رنگ کی تعداد دو ی اس سے
زیادہ ہوتی ہے۔
2:آئل رنگ
آئل رنگ پسٹن کے آئل رنگ گروو میں فٹ ہوتے ہیں۔یہ سلنڈر وال کی سطح سے آئل کو
نیچے لاتے ہیں جب پسٹن اوپر سے نیچے حرکت کرتا ہے۔
سلنڈر ہیڈ والو(Cylinder Head Valve)
سلنڈر ہیڈ والو انجن میں سلنڈر بلاک کے اوپر فٹ ہوتا ہے۔یہ کاسٹ آئرن یا
ایلومینیم آلائے کا بنا ہوتا ہے۔عام طور پرایلو مینیم آلائے کے ہیڈ زیادہ بہتر
کارکردگی والے انجنوں میں استعمال کئے جاتے ہیںوالو سسٹم کا میکا نزم اس پر فٹ
ہوتا ہے۔سلنڈر ہیڈ کو نارمل ٹمپریچر پر رکھنے کیلئے اس کے اندر واٹر جیکٹ بنے ہوتے
ہیں۔ ان واٹر جیکٹ کے اندر پانی سر کولیٹ کرتا ہے۔سلنڈر ہیڈ کی ایک سائیڈ پر سپارک
پلگ کیلئے ہول بنے ہوتے ہیں ان ہولز میں سپارک پلگ کے سائزکے مطابق تھریڈ بنے ہوتے
ہیں۔سلنڈر ہیڈ اسبلی میں جو میکانزم فٹ ہوتے ہیںان میں والوگائیڈ،انلٹ
والو،ایگزاسٹ والو،والو ریٹرن سپرنگ،راکر آرمااسمبلی شامل ہیں۔سلنڈر ان کے اندر
انلٹ اور اایگزاسٹ پورٹ بنی ہوتی ہے۔
والو آپریٹنگ میکانزم(Valve Operating Mechanism)
یہ والو کھولنے اور بند کرنے کا نظام ہےاور اس میں درج ذیل پارٹس شامل ہوتے
ہیں۔
1:کیم شافٹ (Camshaft)
2:لفٹر یا ٹیپٹ(Lifter or Tappet)
3:پش راڈ(Push Rod)
4:راکر آرم اسمبلی(Rocker Arm Assembly)
5:والو بمعہ سپرنگ(Valve, Spring)
6:والو گائیڈ(Valve Guide)
1:کیم شافٹ (Camshaft)
کیم شافٹ انج کے اند گھومنے والی ایک ایسی شافٹ ہے جس پر مختلف ڈگری کے لحاظ
سے کیم یا لوبز بنی ہوتی ہیں۔یہ روٹری موشن کو لینئر موشن میں تبدیل کرتی ہے۔اوور
ہیڈ کیم انجن میں کیم شافٹ سلنڈر ہیڈ میں فٹ ہوتی ہےجبکہ اوور ہیڈ والو انجن میں
کیم شافٹ سلنڈر بلاک میں فٹ ہوتی ہے۔کیم شافٹ عموماَ ڈراپ فورجڈ کی ہوتی ہےاور یہ
آلائے سٹیل کی بنی ہوتی ہے۔اور ہیٹ ٹریٹڈ ہوتی ہے تاکہ کم گھسے جب کیم شافٹ کا
گئیر گھومتا ہےتو کیم شافٹ کی لوب لفٹر کے ذریعے پش راڈ کو اوپر اُٹھاتی ہےاور پش
راڈ راکر آرم کو دباتی ہے۔جس سے راکر آرم کا دوسرا سرا والو کو نیچے دبا دیتا ہے۔
2:لفٹر یا ٹیپٹ(Lifter or Tappet)
لفٹر یا ٹیپٹ سلنڈر بلاک میں کیم شافٹ کو لوبز پر فٹ ہوتے ہیںاور اسی لفٹر کو
کیم شافٹ کی لوب والو کھولنے کیلئے اُوپر اٹھاتی ہےجن انجنوں میں پش راڈ کی بجائے
لفٹرسے براہ راست والو کو کھالا جاتا ہے۔ان لفٹروں میں راکر آرم والے سرے پر
ایڈجسٹنگ سکریو لگا ہوتا ہے،جس کی مدد سے والو کلئیرنس سیٹ کی جاتی ہےبعض انجن کے
لفٹر میں سوراخ ہوتا ہےجس کے ذریعے لبریکیشن آئل پش راڈ کے درمیان سے ہوتا ہوا
راکر آرم تک پہنچتا ہے۔
3:پش راڈ(Push Rod)
پش راڈ انجن میں لفٹر اور راکر آرم کے درمیان فٹ کی جاتی ہےاور راڈ کے ذریعے
راکر آرم کے ایک سرے کو اوپر کی طرف اٹھایا جاتا ہےجس سے والو کھلتا ہے۔پش راڈ
عموماَ ٹھوس شکل کے استعمال کئے جاتے ہیں۔لیکن جن انجنوں میں راکر آرم کی لبریکیشن
پش راڈ کے ذریعے ہوتی ہےان انجنوں کے پش راڈ کے درمیان ایک سوراخ ہوتا ہےجس کے
ذریعے لبریکیشن آئل راکر آرم کو ملتا ہے۔
4:راکر آرم
اسمبلی(Rocker Arm
Assembly)
راکر آرم اسمبلی سلنڈر ہیڈ کے ٹاپ پر فٹ کی جاتی ہے۔اور اس میں راکر شافٹ پر
راکرز لگی ہوتی ہیں جو والو کو کھولتی ہیں۔راکرآرم کے ایک سرے پر پش راڈ فٹ ہوتا
ہے۔اور دوسرا والو کو ٹچ کرتا ہے۔اس پر والو کلئیرنس ایڈجسٹ کرنے کے لئے ایڈجسٹر
لگا ہوتا ہے۔راکرشافٹ درمیان سے کھوکھلی ہوتی ہےاورراکر والی جگہ پر راکر شافٹ میں
سوراخ کیا جاتا ہے تاکہ لبریکیٹنگ آئل راکر بش کو لبریکیٹ کر سکے۔
5:والو (Valve)
والو سلنڈر ہیڈ میں فٹ ہوتے ہیں۔ اور کئی انجنوں میں ایگزاسٹ والو سلنڈر بلاک
میں بھی فٹ ہوتا ہے۔والو الائے سٹیل کا بنا ہوتا ہے۔والو دو ٹائپ کے استعمال ہوتے
ہیں۔
6:والو گائیڈ(Valve Guide)
سلنڈر ہیڈ میں جس جگہ والو اوپر نیچے
چلتا ہے۔وہا ں پر والو سنٹر میں رکھنے کیلئے پیتل یا کا سٹ آئرن کا لمبا سا بش فٹ
کیا جاتا ہے۔جسے والو گائیڈ کہتے ہیں۔والو سٹم اور والو گائیڈ کے درمیان معمولی سی
کلئیرنس ہوتی ہےاور یہ کلئیرنس والو گائیڈ کے گھسنے سے زیادہ ہوتی ہے۔تو اس صورت
میں والو سٹم اور گائیڈ کے درمیان سے لبریکیشنآئل گزر کرCombustion
Chamber میں جلنا شروع کر دیتا ہےجس کے نتیجے میں
والو گائیڈ کو تبدیل کرنا پڑتا ہے۔
Part 3
0 Comments
Please comment for any question. Best Regards