Free Traffic

LinkCollider - Free Social Media Advertising

گیس ویلڈنگ اور الیکٹرک ویلڈنگ کا طریقہ کار،حفاظتی ٹول

 


گیس ویلڈنگ(Gas Welding)

دو مختلف  گیسوں کی مدد سے شعلہ تیار کر کے کسی فلرراڈ کے ذریعے دو دھاتی ٹکروں یا ٹیوبوں کو آپس میں جوڑنے کا عمل ویلڈنگ کہلاتا ہےکہلاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے آکسیجن اور ایسیٹلین گیس کا استعمال کی جاتی ہے۔ایسیٹلین گیس جلنے کا کام کرتی ہے اور آکسیجن جلنے میں مدد دیتی ہے۔ ایسیٹلین گیس کے شعلے کو تیز کرتی ہے ۔گیس ویلڈنگ میں تین قسم کے شعلے ہوتے ہیں۔

1: کاربورائزنگ فلیم(Carburizing Flame)

اس قسم کے شعلے میں ایسیٹلین گیس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ آکسیجن کی مقدار کم رکھی جاتی ہے۔ کاربورائزنگ فلیم کا درجہ حرارت عموماَ 3000 ڈگری سینٹی گریڈ سے لیکر 3100 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

2: نیوٹرل فلیم(Neutral Flame)

اس قسم کے شعلے میں ایسیٹلین اور آکسیجن کی مقدار برابر ہوتی ہے شعلے کے درمیان نیلا شعلہ بڑا ہوتا ہے۔

3: آکسی ڈائزنگ فلیم (Oxidizing Flame)

اس قسم کے شعلے میں ایسیٹلین کی مقدار کم اور اور آکسیجن کی مقدار زیادہ ہوتی ہےشعلے کے درمیان نیلا شعلہ چھوٹا ہوتا ہے اس کا درجہ حرارت عموماَ 3500 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ گیس ویلڈنگ میں فلکس کا استعمال کرنے سے ٹانکے میں کاربن نہیں آتی اور صفائی بھی آتی ہے۔ فلکس کا استعمال بریزنگ یعنی پیتل کے ٹانکے میں ہوتا ہے گیس ویلڈنگ کرنے کے بعد پہلے ایسیٹلین گیس بند کی جاتی ہے اور ویلڈنگ کرنے کے لئے اسیٹیلین گیس کھولی جاتی ہے بھر آہستہ آہستہ آکسیجن گیس کھول کر شعلے کو آکسی ڈائزنگ بنایا جاتا ہےاور جہاں ویلڈنگ کرنی ہو اس جگہ کو سرخ گرم کر کے راڈ کو وہاں لگانا چاہیے اور شعلہ کو مستقل ایک ہی جگہ نہیں رکھنا چاہیےورنہ سرخ ہو نے کے بعد پائپ میں سوراخ ہو جائے گا۔

الیکٹرک ویلڈنگ (Electric Welding)

یہ ایسی ویلڈنگ ہے جس میں بجلی کا استعمال ہوتا ہے اس میں ایک الیکٹرک ویلڈنگ پلانٹ استعمال کیا جاتا ہے جوکہ ٹرانسفارمر پر مشتمل ہوتا جو 220 وولٹ ان پٹ کے بعد مختلف وولٹ کے آؤٹ پٹ مہیا کرتا ہےاس میں ایک(ـ) ٹرمینل کو ویلڈر کرنے والی چیز کے ساتھ گراؤنڈ کر دیا جا تا ہے جبکہ (+)کو ویلڈنگ ہولڈر میں دیا جاتا ہے اس طرح (+) ویلڈنگ الیکٹروڈ میں آتا ہےجب(-) اور(+) آپس میں ملتے ہیں تو سپارک ہوتی ہے جس سے دو دھاتیں آپس میں جڑ جاتی ہیں۔ اس طرح دھاتوں کے وزن کے حساب سے آؤٹ پٹ(+) کو تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اس سپارکنگ کو عام طور پر دیکھنے سے آنکھیں درد کرتی ہیں لہٰذا اس سپارکنگ کو دیکھنے کیلئے ایک ویلپارکنگ کو عام طور پر دیکھنے سے آنکھیں درد کرتی ہیں لہٰذا اس ساپاے حساب سے آؤٹ پٹ()ر پر مشتمل ہوتا ڈنگ گلاس  کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ویلڈنگ کی جگہ کی تیاری:

تمام اوزار اور سامان اچھے طریقے سے ہاتھ کی دسترس میں رکھے گئے ہوں جب کہ چپنگ ہیمر ،وائر برش ، الیکڑوڈ ،آن/آف سوئچ اور ویلڈنگ کیبلز کا اچھے طریقے سے جڑا اور ترتیب میں ہونا چاہیے۔ الیکٹروڈ ہولڈر(جوکہ مکمل طور پر انسولیٹڈ ہو) کو کسیمکمل طور پر انسولیہولڈر(جوکہ مکمل طور پر انسولیۓڈ کہ چپنگ ہیمر ،وائر برش ، الیکڑوڈ ،آن/آف سوئچ اور ویلڈنگ کیبلز کا جگہ پر لٹکانا چاہیے۔ مختلف خطرے سے آگاہی والے سائن بورڈ دیوار وغیرہ پر لگے ہونے چاہیے۔

ویلڈر کے لباس کی تیاری:

ویلڈر کو چاہیے کہ وہ حفاظتی کپڑے پہنے جس میں لیدر گلوز اور ویلڈنگ ہیلمٹ وغیرہ بھی شامل ہواس کے علاوہ ہینڈ شیلڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ویلڈنگ کیلئے احتیاطیں:

1: ویلڈنگ کے رقبہ کو مناسب اوزار(گرائینڈر برش) کی مدد سے صاف کریں۔

2: ویلڈنگ کئے جانے والے حصوں کو مناسب پوزیشن پر سیٹ کریں۔

3: الیکٹروڈ کو چلاتے وقت آنکھوں کو اُڑنے والی چنگاریوں سے بچانا چاہیے۔

سر اور خاص طور پر آنکھوں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کا استعمال ویلڈنگ کیلئے ضروری ہے۔

ہینڈشیلڈ(Hand Shield)

چہرے اور ہاتھ کی حفاظت کیلئے ہینڈ شیلڈ استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کے استعمال سے صرف ایک ہاتھ کام کیلئے فارغ ہوتا ہہے۔

ویلڈنگ گاگلز(Welding Goggles)

کام کرنے والے اور مدد گار کو تیز چمک سے بچاتی ہے۔ویلڈنگ کرتے وقت اس کا استعمال کریں۔

حفاظتی عینک اور آنکھوں کی سکرینیں:

ہیلمٹ کیلئے حفاظتی عدسے ہینڈ شیلڈ اور عینکوں کا چناؤ شعاعوں کی شدت پر انحصار کرتاہے۔

اپرن لیگینگز:

کپڑوں اور جسم کو بچانے کیلئے استعمال کرتے ہیں جوکہ چمڑے یا ایسبسٹاس(Asbestos) سے بنے ہوتے ہیں۔

لیگینگز:

ٹانگوں اور جوتوں کو بچانے کیلئے استعمال ہوتی ہےجو کہ چمڑے سے بنی ہوتی ہے۔

لیدر سلیوز:

بازؤں کو بچانے کیلئے استعمال ہوتی ہیں جو کہ چمڑے سے بنی ہوتی ہیں۔

سیفٹی اوور آل:

ویلڈنگ کے دوران تمام جسم کو بہت زیادہ گرم حصوں سے بچنے کیلئے استعمال کرتے ہیں جوکہ ایسبسٹاس(Asbestos) جس پر ایلومینیم کی تہ چڑھی ہوتی ہے سے بنے ہوتے ہیں۔

گلوز:

ہاتھوں کو بچانے کیلئے ایسبسٹاس(Asbestos) یا چمڑے سے بنے ہوتے ہیں۔

کشن:

کسی جگہ بیٹھ کر یا گھنٹوں کے بل جھک کر کام کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہےجو کہ چمڑے سے بنا ہوتا ہےجس کے اندر فوم وغیرہ بھرا ہوتا ہے۔

ویلڈنگ کیلئے مخصوص جگہ:

ویلڈنگ کیلئے مخصوص جگہ ہونی چاہیے جو کہ ضروری اوزاروں اور سامان سے آراستہ ہو جہاں پر مختلف ویلڈنگ کئے جانے والے حصوں کو رکھ کر ویلڈ کیا جاسکے۔مخصوص جگہ پر ویلڈنگ کرنے کے باعث اردگرد کے ماحول کو ویلڈنگ کے اثرات سے بچایا جا سکتا ہے۔

ویلڈنگ کی جگہ کیلئے ضروری سامان:

ویلڈنگ کرنے والے مقام پر مندرجہ ذیل اشیاء کی دستیابی نہ صرف ویلڈر کو کسی بڑے حادثے سے بچاتی ہے بلکہ ویلڈنگ کے کام میں بھی بہتری آتی ہے۔

ویلڈنگ بینچ:

ویلڈنگ بینچ سٹیل سے بنا ہوتا ہے جس کے ساتھ کیبل کو لگانے کیلئے ٹرمینل اور الیکٹروڈ رکھنے  کی جگہ بنی ہوتی ہے۔ بینچ کی ساخت کچھ ایسی ہوتی ہے کہ جس کے ساتھ نچلی  طرف ایک پنکھا لگا ہوتا ہےجبکہ ٹیبل کی اوپری سطح وقفے وقفے پر لگی ہوئی پتریوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ جس کے دو فائدے ہوتے وپری سطح وقفے وقفے پر لگی ہوئی پتریوںہیں ایک تو اس راستے سے مختلف گیسیں اور دھواں وغیرہ نکل جاتا ہے اور دوسرے ویلڈنگ کئے جانے والے حصوں کو مختلف زاویوں پر باآسانی رکھا جا سکتا ہے۔

سٹول سٹینڈ:

یہ الیکٹروڈ ہولڈر کو رکھنے کیلئے ہوتا ہے۔

حفاظتی اسکرین:

حفاظتی اسکرین پر ایسا پینٹ ہونا چاہیے جس سے شعاعیں منعکس نی ہوں۔

حفاظتی پردے:

ایسے کینوس سے بنے ہوتے ہیں جن کو آگ نہ لگ سکےے۔

چیپنگ ہیمر:

ویلڈنگ کے اوپر آنے والی سلیگ وغیرہ کو چھیلنے کیلئے ہوتی ہے۔

وائر برش:

دو یا اس سے زیادہ قطاروں والا ہوتا ہے جوکہ سلیگ کو اتارنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ہینڈ بروم:

ہینڈ بروم کی جانے والی جگہ کے اوپرسلیگ کی ہلکی پتریوں دھاتی ذرات اور آکسائیڈز  وغیرہ کو دور کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

پلائر:

بھاری پلائر جو کہ ویلڈنگ کئے جانے والی مختلف گرم حصوں کو پکڑ سکیں اور الٹ پلٹ سکیں۔


Post a Comment

1 Comments

Please comment for any question. Best Regards