Free Traffic

LinkCollider - Free Social Media Advertising

Files & Its Types Used in Automotive & woodwork Industry

 



Files & Its Types

فائلز اور اس کی اقسام

فائلز(File)

اس ٹول کی مدد سے مختلف دھاتوں کی سطح ہموار کرنے یا ان پر سے کچھ مٹیرئل اتارنے کا کام کرتے ہیں۔کام کی نوعیت اور موقع محل کے لحاظ سے فائلز دستیاب ہیں۔



1: رف فائل(Rough File)

 یہ فائل کسی دھات کو زیادہ رگڑنے کے کا آتی ہے اس کے دندانے موٹے ہوتے ہیں۔



2: سموتھ فائل (Smooth File)

رف فائل کے استعمال کے بعد سطح کو ملائم اور ہموار کرنے کے کام آتی ہے اس کے دندانے باریک ہوتے ہیں۔



3:سنگل کٹ فائل (Single Cut File)

اس فائل پر صرف ایک ہی سمت میں دندانوں کی لاینئں ہوتی ہیں۔



4: ڈبل کٹ فائل (Double Cut File)

اس ریتی پر کراس نما دندانوں کی لا ئنیں ہوتی ہیں۔اور یہ زیادہ تر رگڑائی کے کام آتی ہے۔



5: راسپ کٹ فائل (Rasp Cut File)

 اس ریتی پر دندانے کافی ابھرے ہوتے ہیں اور زگ زیگ ہوتے ہیں یہ لکڑی کے کام میں استعمال ہوتی ہے۔



6:فلیٹ فائل (Flat File)

یہ شکل میں چپٹی ہوتی ہے اور یہ فائل مختلف  سائزوں میں دستیاب ہوتی  ہے کسی پلین سطح پر کام کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔



7:راؤنڈ فائل (Round File)

یہ شکل میں گول ہوتی ہے۔ کسی سوراخ کی گولائی درست کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے اوریہ فائل مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں۔



8: ہاف راؤند فائل (Half Round File)

یہ شکل میں آدھی گول ہوتی ہے۔ اس لئے اس کو ہاف راؤنڈ فائل کہتے ہیں یہ فائل مختلف سائزوں میں دستیاب ہے۔



9: ٹرائی اینگل فائل(Triangle File)

اس کی شکل چونکہ مثلث  کی طرح ہوتی ہے اس لیے اس کو تکونی فائل کہتے ہیں یہ فائل مختلف سائزوں میں دستیاب ہے۔



10: سکئیر فایل (Square File)

 اس کی شکل چونکہ مربع ہوتی ہے اس لئے اس کو چکور فائل کہتے ہیں یہ فائل  بھی  مختلف سائزوں میں دستیاب ہے۔



 


Post a Comment

2 Comments

Please comment for any question. Best Regards