آٹو ورک شاپ اور حفاظتی تدابیر
Safety
Measures Related to Machinery in the Workshop
ماڈیول نمبر:1
آٹوورک شاپ(Auto Work Shop)
ایسی جگہ ، دکان، عمارت جہاں پر مختلف ٹولز کی موجودگی میں
کسی بھی چیز کو ٹھیک کرنا، سروس کرنا ، فٹ کرنا، مقصود ہو ورک شاپ کہلاتی ہے ۔ اور
کوئی بھی ایسی ورکشاپ جہاں پر مختلف قسم کی گاڑیوں کے نقا ئص کی نشاندہی ، پارٹس
کھولنا، چیک کرنا، تبدیل کرنا ، دوبارہ فٹ کرنا اور ایڈجسٹمنٹ کرنے کا کام کیاجاتا
ہو آٹو ورکشاپ کہلاتی ہے۔ ایسا شخص جو ان تمام کاموں کو سرانجام دیتا ہے آٹو مکینک
کہلاتا ہے ۔
آٹو ورکشاپ میں درج ذیل کا م زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔
|
1:معائنہ اور نقائص کی نشاندہی |
2: پارٹس کو کھولنا |
|
3: پارٹس کا
معائنہ |
4:تبدیل اور دوبارہ فٹنگ |
|
5:ایڈجسٹمنٹ |
6: گاڑی کا معائنہ |
حفاظتی تدابیر (Safety Precautions
حفاظتی تدابیر سے مراد کام کے دوران اپنی ذات، اپنے ساتھ
کام کرنے والے،ٹولز،مشینری اور اردگرد کے ماحول کو حادثات سے بچاناہے ۔ ورکشاپ میں
بہت سے حادثات کا سبب ذہنی غیر حاضری ، ضرورت سے ذیادہ خود اعتمادی ، کسی چیز سے
نا واقفیت اور تجربہ کی کمی ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ٹولز کا غلط استعمال اور
احتیاط نہ کرنا بھی شامل ہیں، حادثات سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کو جاننا اور ان
پر عمل کرناانتہائی ضروری ہے حفاظتی تدابیر کو پانچ گروپوں میں تقسیم کیا جاسکتا
ہے۔
|
1: ذاتی حفاظتی تدابیر |
2: ورکشاپ مشینری سے متعلق
حفاظتی تدابیر |
|
3:ورکشاپ مین
ٹولز سے متعلق حفاظتی تدابیر |
4:عمارت کے سلسلہ میں حفاظتی
تدابیر |
|
5: بھاری
سامان اٹھانے کے سلسلہ میں حفاظتی تدابیر |
|
1:ذاتی حفاظتی تدابیر(Self-Safety Precaution)
ذاتی حفاظتی تدابیر اپنے ذات کے متعلق ہیں یعنی اپنے آپ کو کسی حادثہ سے
بچانا جیسے۔
1:کا
م کے دوران ڈھیلا ڈھالا لباس نہ پہنیں۔
2:
انگلی کی انگوٹھی ، کلائی کی گھڑی ، یا گلے
میں لٹکتا ہوا لاکٹ دورانِ کام نقصان کا باعث بن سکتا ہے
3:
بڑے بڑے لمبے بال کسی مشین میں لپٹ سکتے ہیں، اس لئے بال اگر لمبے ہوں تو ڈھانپ
لیں۔
4:
استعمال شدو انجن آئل بلڈ کینسر کا باعث ہو سکتا ہے اس لئے استعمال شدہ آئل کو ہا
تھ نہ لگائیں یا استعمال شدہ آئل کا کام کرنے کے بعد فوراَ صابن اور پانی سے اچھی
طرح ہاتھ دھوئیں۔
5:
بیٹری کے الیکٹرولائٹ میں سلفیورک
ایسڈ ہوتا ہے، اگر یہ جلد یا آنکھوں سے
چھو جائے تو جلا دیتا ہے اس کے اثرات سے محفوظ رہنے
کیلئے احتیاط سے کام کریں۔
6: الیکٹرولائٹ زہریلا ہوتاہے، اگر حلق میں چلا جائے تو
بہت سا پانی یا دودھ پیئں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
7: انجن کے گرم حصوں کو نہ چھوئیں۔
8: قمیض کے بازؤں کے بٹن بند ہونے چاہیے یا لمبی
آستینوں کو کہنیوں سے اوپر چڑھا لینا
چاہیے۔
9: ڈانگری یا کام کی وردی کیلئے کپڑا مضبوط ہونا اور
مخصوص رنگ کا عموماَ کالا یا نیلا ہونا چاہیے تاکہ جلد گندا نہ ہو ۔
9: کام کے لحاظ
سے بوقت ضرورت لیدر گلوز ، سیفٹی شوز، سیفٹی گاگلز اور سیفٹی ہیلمٹ وغیرہ پہننے
چاہئیں۔
2: وکشاپ میں مشینری سے متعلق حفاظتی تدابیر
1: گاڑی کا انجن کسی کھلی جگہ اسٹارٹ کریں کیونکہ خارج
ہونے والے دھویئں میں زہریلی گیس کاربن مونو آکسایئڈ ہوتی ہے جو بے ہوش کرسکتی ہے
اور موت کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
2: پیٹرول کو محفوظ جگہ پر علیحدہ سٹور کریں۔
3: ورکشاپ میں مشینری کو اس طرح نصب کریں کہ آنے جا نے
کے راستے میں رکاوٹ نہ ہو۔
4:ورکشاپ میں مشینری آگ لگنے کی صورت میں آگ بجھانے والے آلے (Fire
Extinguisher) کا استعمال کریں۔
5: مشینری کی مرمت اور اس کی دیکھ بھال بروقت کرنی چاہیے۔
6: مشینوں کے گھومنے والے حصوں پر حفاظتی گارڈ ہونے چاہیئں۔
7:مشینو ں کے متحرک حصوں کے سامنے کی بجائے متوازی کھڑا
ہونا چاہیے۔
3: ورکشاپ میں ٹولز سے متعلق
حفاظتی تدابیر
1: لوز ہینڈل یا
بغیر ہینڈل ٹولز استعمال نہ کریں۔
2:کنددھار یا بہت تیز دھار والے ٹولز بھی باعث نقصان ہو
سکتے ہیں لہذا احتیاط کریں۔
3: ٹولز کو گرنے سے بچایئں۔
4: ٹولز کی درجہ بندی کرکے علیحدہ علیحدہ جگہوں پر رکھیں۔
5:دورانِ کام مناسب ٹولز استعمال کریں۔



0 Comments
Please comment for any question. Best Regards