Free Traffic

LinkCollider - Free Social Media Advertising

آٹو انڈسٹری میں استعمال ہونے والے ضروری اوزارو آلاتEssential Tools used in the Auto Industry

 




AUTOMOTIVE EQUIPMENTS

چین پلی(CHANE PULLEY)

چین پلی عام استعمال ہونے والی لفٹنگ ڈیوائس ہے یہ زیادہ تر انجن اٹھانے کیلئے یا بھاری اشیا کو یعنی گئیر سسٹم وغیرہ کو اُٹھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔چین پلی کو چلانے والے شخص کی طرف تھوڑی سی طاقت لگانے سے زیادہ وزن اُٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ ورکشاپ میں مناسب جگہ پر یا چھت کے ساتھ لٹکائی جاتی ہے لیکن  زیادہ تر ایک دھات سے بنی ہوئے Standپر بھی لگاکر استعمال کرسکتے ہیں۔

 


 آٹوموٹیولفٹ(AUTOMOTIVE LIFT)

یہ ایک ایسی مشین ہے جس کو ورکشاپ میں یا انڈسٹری میں کسی جگہ زمین کے ساتھ نٹ بولٹ کے ذریعے سے فکس کیا ہوتاہے ۔اس کے درمیان میں کار کو کھڑا کرکے اُپر اُٹھایا جاتاہے۔اور اس کے نیچے سے کام کیا جاتا ہے۔یہ لفٹ الیکٹریکل  آپریٹ ہوتی ہے اس میں ہائیڈالک آئل ہوتا ہے  جوکہ اس کے اندر گردش کرتا ہے۔

 


 

کرین(CRANE)

یہ ایک ایسی مشین یا Equipmentہے جس کی مدد سے ہیوی لوڈ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے یا کار سے انجن کو یا کوئی بھی بھاری پارٹس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ یا ایک سمت سے دوسری سمت میں منتقل کیا جاتا ہے۔



آٹو موٹیو کرین کی یہ قِسم ہائیڈالک Ramکو پریشر کی مدد سے اُوپر اُٹھایا جاتا ہے۔ ہائیڈالک Ramکا Boomبُوم Jibکے ساتھ جڑا ہوتا ہے جو Jibکو اُوپر اُٹھاتا ہے۔

سپارک پلگ کلینر مشین(SPARK PLUG CLEANER MACHINE)

سپارک پلگ کلینر مشین ایسی مشین ہے۔ جس سے سپارک پلگ کے اینوڈ اور تھریڈز پر جمی ہوئی کاربن کو صاف کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔



آٹو موٹیو ٹائر چینجر(AUTOMOTIVE TIRE CHANGER)

یہ ایک ایسی مشین ہےیا ایک ایسا Equipmentہے۔جس کی مدد سے ٹائر کو آسانی سے اُتارا اور دوبارہ لگایا جاتا ہے۔



فیول انجیکٹر ٹیسٹر(FUEL INJECTOR TESTER)

یہ ایک ایسا ٹیسٹر ہے جس کی مدد سے فیول Injector کا پریشر معلوم کیا جاتا ہے اس کی ریڈنگ عام طور  پر PSI یا میگا پاسکل یا بار میں ظاہر ہو تی ہے۔ عام طور پر Injectorکا پریشر 1800PSI سے2200PSI تک ہوتا ہے.



ڈیجیٹل ٹائر انفالیٹر گیج(DIGITAL TIRE INFALATOR GAUGE)

یہ ایک ایسی گیج ہے جس کی مدد سے ٹائرمیں ہوا کے پریشر کو معلام کیا جاتا ہے۔اور Typesکے لحاظ سے کچھ کے ذریعے سے ہوا بھی بھر جاتی ہے اور ریڈنگ چیک بھی کی جاتی ہے ۔



ریمپ(RAMP)

ورک شاپ میں Ramp ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں گاڑی کو دو Slopes پر کھڑا کر کے نیچے سے سروس یا مرمت کی جاتی ہے اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کسی فالٹ کا باغور آسانی سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔ یہ  Heightکے لحاظ سے مخٹلف ہوتے ہیں اس کے نیچے لیٹ کر بھی کا م کیا جاتا ہے۔



پٹ(PIT)

ورک شاپ میںPitایک مستطیل نما گڑھا ہے جب گاڑی کے Bottomمیں کو ئی فالٹ ہویا آئل یا آئل فلٹر چینج کرنا یا گئیر سسٹم کو کھولنا ہوتو Pitکے اندر کھڑے ہو کر کام کیا جاتا ہے۔



ویسٹ آئل ریسپٹل(Waste Oil Receptacle)

یہ ایک ایسا ٹینک یا  Boxہے جس میں انجن آئل جو انجن میں سے نکالا جاتا ہے یعنی جا آئل انجن میں چل چل کر خراب ہو جاتا ہے۔ جب انجن آئل تبدیل کرتے ہیں تو Waste آئل کو Waste Oil Receptacleمیں ڈالا جاتا ہےتاکہ Work Shop میں فرش پر آئل  گرنے سے بچایا جائے۔



ہائیڈالک پریس(Hydraulic Press)

یہ ایک ایسی مشین ہے جس کی مدد سے Band ہوئے پارٹس کو سیدھا کرنے کے لئے یا کسی پارٹس کو Press کرنے کیلئے اور کسی شافٹ کے اُوپر پارٹس کو فٹ کرنے کے یا گول پارٹس کے اندر یعنی گول شافٹ کے اندر بیرنگ کو لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

 


 

 

گرائینڈر مشین(Grinder Machine)

Grinder Machine ایک ایسی مشین ہے جس کی مدد سے ورک   پیس سے فالتو مٹیرئل کو ایک گھومتے ہوئے Grinderویل سے رگڑ کر اُتا را جاتاہے۔



ڈرل مشین (Drill Machine)

ڈرل مشین ایک ایسی مشین ہے جس سے دھات یا غیر دھاتی پیس کے اُوپر متعلقہ جگہ پر سوراخ کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ اس کی مدد سے سوراخ کی صفائی اور سیدھائی اور ریمنگ ،بورنگ اور کاؤنٹر سنکنگ وغیرہ کا عمل کئے جاتے ہیں۔ اس کو Hand Feedنظام ہوتا ہے یہ عام استعمال ہونے والی مشین ہے۔ اس کو 1 سے 20 ملی میٹر کےDrill کو لگا کر تے ہیں۔

 


 

ریڈی ایٹر پریشر کیپ ٹیسٹر (Radiator Pressure Cap Tester)

ریڈی ایٹر پریشر کیپ ٹیسٹر ایک ایساEquipment ہے جس کی مدد سے ریڈی ایٹر پریشر کیپ  کا پریشر چیک کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ایک گیج لگی ہوتی ہے جو ریڈنگ کو گیج پر دیتی ہے۔ گیج پریشر کو PSI میں ریڈنگ دیتی ہے۔



سٹڈ ایکسٹریکٹر(Stud Extractor)

Stud Extractor ایک ایسا Hand ٹول ہے جس کی مدد سےپارٹس کے اندر ٹوٹے ہوئے بولٹس کو کھولنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔



کنوئیر(Conveyers)

کنوئیر ایک پلانٹ(انڈسٹری) میں ایک پوائینٹ سے دوسرے پوائینٹ (سامان) کو ایک مسلسل (flow) کے ساتھ پہنچانے کیلئے Conveyers استعمال کرتے ہیں۔



جیک (Jack)

یہ ایک ایسا Equipmentہے جو اوبجیکٹ(کار ،بس،ویگن) وغیرہ کو اُٹھانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ جیک ایکسل یا کار باڈی کے نیچے رکھ کر ویل کو کھولنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔



Types of Jack

ہائیڈالک جیک(Hydraulic Jack)

اس جیک کو ہاتھ کی مدد سے Handle کے ذریعے آپریٹ کیا جاتا ہے ۔ اس کے اندر ہائیڈالک  پریشر کے ذریعے لوڈ اُٹھایا جاتا ہے۔ یہ مختلف ٹن کے وزن اُٹھانے کیلئے مختلف قسم کے استعمال ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر 2،3،5،6،8،12، ٹن کے ہوتے ہیں۔



مکینیکل جیک(Mechanical Jack)

مکینیکل جیک یہ ایک ایسا Equipment ہے جس کو ہاتھ کے ذریعے سے کم فورس لگا کر زیادہ وزن اُٹھایا جاتا ہے۔ اس جیک کے سکریو کو ہاتھ کی مدد سے گھومایا جاتا ہے ۔ اسے گھومانے پر لوڈ اُوپر کی طرف اُٹھایا جاتا ہے ۔ یہ نارمل لوڈ اُٹھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔



سیفٹی جیک(Safety Jack)

یہ سیفٹی سٹینڈ نام سے ہی ظاہر ہے کہ سیفٹی حفاظت کے لئے استعما ل کرتے ہیں۔ اس کو اُس وقت استعمال میں لایا جاتا ہے۔ جب لوڈ کو کسی بھی جیک کی مدد سے اُٹھایا ہوتا ہے تو یہ ان کے ساتھ باڈی یا ایکسل کے نیچے رکھ دیتے ہیں تاکہ اگر جیک پھسلے تو یہ سٹینڈ حفاظت کر لیتا ہے۔یا دیر تک جیک کی مددسے وہیل کو اُٹھانا مقصود ہو تو اسے استعمال کرتے ہیں۔

 


کریپر(Creeper)

ایک ایسا Equipment ہے جس کے اُوپر لیٹ کر یا بیٹھ کر گاڑی کے نیچے کام کیا جاتا ہے اسے Creeper کہتے ہیں۔



Types of Creeper

Table Type

Stool Type

 

 

 


Post a Comment

0 Comments