Free Traffic

LinkCollider - Free Social Media Advertising

آٹو ورکشاپ میں استعمال ہونے والے ٹاپ 20 ٹولز

 

 


1:چین پلی(Chain Pulley)

چین پلی عام استعمال ہونے والی لفٹنگ ڈیوائس ہے یہ زیادہ تر کار سے انجن اُٹھانے کے لئے یا  بھاری اشیاء کو یعنی گیئر سسٹم اُ ٹھانے کیلئے استعمال کرتے ہیں چین پلی کو چلانے والے شخص کی طرف تھوڑی سی طاقت لگانے سے زیادہ وزن اُٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ ورکشاپ میں مناسب جگہ پر یا چھت کے ساتھ لٹکائی جاتی ہے لیکن زیادہ تر ایک دھات سے بنی ہوئی پوٹیبل Stand پر بھی لگا کر استعمال کرسکتے ہیں۔



2:آٹو موٹیو لفٹ (Automotive Lift)

یہ ایک ایسی مشین ہے جس کو ورکشاپ میں یا انڈسٹری میں کسی جگہ زمین کے ساتھ نٹ بولٹ کے ذریعے سے فکس کیا ہوتا ہے۔ اس کے درمیان میں کار کو کھڑا کرکے اُپر اُٹھایا جاتا ہے اور اس کے کھڑے ہو کر کام کیا جاتا ہے۔



3:انجن کرین(Crane)

یہ ایک ایسا Equipment ہے جس کی مدد سے ہیوی لوڈ کو ایک جگہ سے دوسری  جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔ یا کار انجن سے کوئی بھی بھاری پارٹس کو ایک جگہ سے دوسری  جگہ یا ایک سمت سے دوسری سمت میں منتقل کیا جاتا ہے۔



آٹوموٹیو کرین کی یہ قسم ہائیڈرالک Ramکو پریشرکی مدد سے اُپر اُٹھایا جاتا ہے۔ ہائیڈرالک Ramکا Boom والا جِب کے ساتھ جڑا ہوتا ہے جو جِب کو اُوپر اُٹھاتا ہے

4:سپارک پلگ کلینر مشین(Spark Plug Cleaner Machine)

سپارک پلگ کلینر مشین ایسی مشین ہے جس سے سپارک پلگ کے اینوڈ اور تھریڈز پر جمی ہوئی کاربن کو صاف کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔



5:آٹوموٹیو ٹائر چینجر(Automotive Tire Changer)

یہ ایک ایسی مشین ہے یا ایک ایسا Equipmentہے جس کی مدد سے ٹائر سے رم کو آسانی سے اُتارا اور دوبارہ لگایا جاتا ہے



6:فیول انجیکٹر ٹیسٹر(Fuel Injector Tester)

یہ ایک ایسا Testerہے جس کی مدد سے فیول Injectorکا پریشر معلوم کیا جاتا ہےاس کی ریڈنگ عام طور پر PSIیا میگا پاسکل یا بار میں ظاہر ہوتی ہے عام طور پر Injectorکا پریشر1800سے 2200PSIتک ہوتا ہے۔



7:ڈیجیٹل ٹائر انفالیٹر(Digital Tire Inflator)

یہ ایک ایسی گیج ہے جس کی مدد سے ٹائر کے ہوا کا پریشر معلوم کیا جاتا ہے اور Typesکے لحاظ سے کچھ کےذریعے سے ہوا  بھی بھری جاتی ہے اور ریڈنگ چیک  بھی کی جاتی ہے۔



8:ریمپ(Ramp)

ورک شاپ میں Ramp ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہا ں گاڑی کو دو Slopsپر کھڑا کر کے نیچے  سے سروس یا مرمت کی جاتی ہے اس کا فائدہ یہ  ہوتا ہے کی کسی فالٹ کا باغور آسانی سےمطالعہ کیا جاتا ہے۔یہHeightکے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں اس کے نیچے لیٹ کر بھی کام کیا جاتا ہے۔



9:پٹ(Pit)

ورک شاپ میں pitایک مستطیل نما گڑھا ہوتا ہے۔ جب گاڑی کے Bottomمیں کوئی  فالٹ ہوتو آئل یا آیل فلٹر چینج کرنا یا گئیر سسٹم کھولنا ہوتو پٹ کے اندرکھڑے ہو کر کام کیا جاتا ہے۔



10:ویسٹ آئل ریسیپٹل(Waste Oil Receptacle)

یہ ایک ایسا ٹینک یا Box ہے جس میں انجن آئل جو انجن میں سے نکالا  جاتا ہے یعنی آئل انجن میں چل چل کر خراب ہو جاتا ہے۔ جب انجن آئل تبدیل کرتے ہیں توWasteآئل کو   Waste Oil Receptacle میں ڈالا جاتا ہے تا کہ work shop میں فرش پر آئل گِرنے سے بچایا جائے۔



11:ہائیڈرالک پریس(Hydraulic Press)

یہ ایک ایسی مشین ہے جس کی مدد سے Bend ہوئے پارٹس کو سیدھا کرنے کے لئے یا کسی پارٹس کو پریس کرنے کے لئے اور کسی شافٹ کے اُپر پارٹس کو فٹ کرنے کے یا گول پارٹس کے اندر یعنی گول شافٹ کے اندر بیرنگ کو لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔



12: گرئینڈر مشین(Grinder Machine)

گرئینڈر مشین ایک ایسی مشین ہے جس کی مدد سے ورک پیس سے فالتو مٹیریل کو ایک گھومتے  ہوئے Grinder ویل سے رگڑ کر اُتارا جاتا ہے۔



13:ڈرل مشین(Drill Machine)

ڈرل مشین ایک ایسی مشین ہے جس سے دھات سے غیر دھاتی پیس کے اوپر متعلقہ جگہ پر گول  سوراخ کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے اس کی مدد سے سوراخ کی صفائی، سیدھائی ، ریمنگ ، بورنگ اور کاؤنٹر سنکنگ وغیرہ کا عمل کیے جاتے ہیں۔ اس میں  Hand Feedکا نظام ہوتا ہے یہ عام طوراستعماک ہونے والی مشین ہے اس کو 1 سے 20 ملی میٹرکے ڈرل کو لگا کر کرتے ہیں۔



14:ریڈی ایٹر پریشر کیپ ٹیسٹر(Radiator Pressure Cap Tester)

ریڈی ایٹر پریشر کیپ ٹیسٹر ایک ایسا Equipment ہے جس کی مدد سے ریڈی ایٹر کیپ کا پریشر چیک کیا جاتا ہےاس کے سات ایک گیج لگی ہوتی ہے جو ریڈنگ کو گیج پردکھاتی ہے یہ گیج پریشر کو psiمیں دکھاتی ہے۔



15:سٹڈ ایکسٹریٹر(Stud Extractor)

سٹڈ ایکسٹریٹر ایک ایسا ٹول ہے جس کی مدد سے پارٹس کے اندر ٹوٹے ہوئے بولٹس کو کھولنے کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔



اس کا استعمال:

سب سے پہلے بولٹ سے کم سائز کے ڈرل مشین کے سپنڈل میں لھا کر ہلکا سا سوراخ کے کے Stud Extractor کو لگائیں Stud Extractor کے بیک سے ساکٹ اور ساکٹ ہینڈل ڈالین اور اینٹی کلا ک وائز حرکت دیں اس طرح ٹوٹا ہوا بولٹ باہر نکل  آجائے گا۔

16:کنوئیر(Conveyers)

کنوئیر ایک پلانٹ(انڈسٹری) میں ایک جگہ سے دوسری جگہ تک مٹیریل (سامان) کو ایک مسلسل Flow(لگاتار) کے ساتھ پہنچانے کے لئے  استعمال ہوتی ہے



کنوئیر کی اقسام

1: Roller Conveyers

2:Belt Conveyers

3:Pipe Conveyers

4:Screw Conveyers

5:Elevating Conveyers

17:جیک(Jack)

یہ ایک ایسا ٹول ہے جو اوبجیکٹ (کار،ویگن) وغیرہ کو اُٹھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ جیک ایکسل یا کار باڈی کے نیچے رکھ کر ویل کو کھولنے استعمال کرتے ہیں۔



جیک کی اقسام:

18:ہائیڈرالک جیک(Hydraulic Jack)

اس جیک کو ہاتھ کی مددسے Handleکے ذریعے سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے اندر ہوئیڈرالک پریشر کے ذریعے لوڈ کو اُٹھایا جاتا ہے یہ مختلف ٹن کے وزن اُٹھانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر 2،3،5،6،8،12، ٹن کے ہوتے ہیں۔



مکینیکل جیک (Mechanical Jack)

مکینکل جیک یہ ایک ایسا Equipment ہے جس کو ہاتھ کے ذریعے سے کم فورس لگا کر اُٹھایا جاتا ہے اس جیک کے سکریو کو ہاتھ کی مدد سے گُھومایا جاتا ہے اسے کر لوڈ اُوپر کی طرف اُٹھایا جاتا ہے۔



19:سیفٹی جیک سٹینڈ(Safety Jack Stand)

سیفٹی سٹینڈ نام سے ہی ظاہر کہ سیفٹی حفاظت کے لئے استعمال کرتے ہیں اس کو اس وقت استعمال میں لایا جاتا ہے جب لوڈ کو کسی بھی جیک کی مدد سے اُٹھایا جاتا ہے تو یہ اس کو باڈی یا ایکسل کے نیچے رکھ دیتے ہیں تاکہ اگر جیک پھسلے تو یہ سٹینڈ حفاظت کرلیتا ہے یا جب دیر تک جیک کی مدد سے وہیل کو اُٹھانا مقصود ہوتو اسے استعمال کرتے ہیں۔



20:کریپر(Creeper)

یہ ایک ایسا ٹول ہے جس کے اوپر لیٹ کر یا بیٹھ کر گاڑی کےنیچے کام کیا جاتا ہے اسے کریپر کہتے ہیں۔اس کی دو اقسام ہیں۔

1:Table Type

 2:Stool Type

 


Post a Comment

2 Comments

Please comment for any question. Best Regards