انجن(Engine)
انجن چند متحرک اور غیر متحرک پارٹس کا مجموعہ ہے جو کیمیکل انرجی کو ہیٹ
انرجی اور ہیٹ انرجی کو مکینیکل انرجی میں تبدیل کرتا ہے۔ انجن قوت کا سر چشمہ ہے۔
جس سے گاڑی کے وہیلوں کو گھمایا جاتا ہے۔ عام طور پر آٹو گاڑیوں کے انجن انٹرنل
کمبسچن انجن(Internal Combustion Engine) کہلاتے ہیں۔اس
قسم کے انجنوں میں فیول انجن سلنڈر کے اندر جلتا ہے اس لئے ان کو (I.C.
Engine) کہتے ہیں۔
فیول کے جلنے سے بہت زیادہ دباؤ پیدا ہوتا ہے۔یہ دباؤ انجن کی کرینک شافٹ کو
گھمانے کے کام آتا ہے۔ اور یہی گھومنے والی حرکت گیئر بکس سے ہوتی ہوئی گاڑی کے
وہیلوں تک پہنچتی ہےاور گاڑی حرکت کرتی ہے۔ انجن کی ساخت اور کام کو سمجھنے کیلئے
مندرضہ ذیل ٹیکنیکل الفاظ کے متعلق جاننا ضروری ہے۔
کمبسچن(Combustion)
فیول کے جلنے کا عمل کمبسچن
کہلاتا ہےکمبسچن کے
لحاظ سے انجن کی درج ذیل اقسام ہیں۔ جو انجن کی بنیادی اقسام ہیں۔
1:ایکسٹرنل کمبسچن انجن(External
Combustion Engine)
ایسے انجن جن میں فیول کے جلنے کا عمل سلنڈر سے باہر ہو انہیں ایکسٹرنل کمبسچن انجن کہتے ہیں۔
مثال کے طور پر سٹیم انجن۔
2:انٹرنل کمبسچن انجن(Internal Combustion Engine)
ایسے انجن جن میں فیول کے جلنے کا عمل سلنڈر کے اندر ہو انہیں انٹرنل کمبسچن انجن کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر
آٹو موبائل انجن۔ اس کی دو اقسام ہوتی ہیں۔
1:روٹری انجن
2: ریسی پروکیٹنگ انجن
1: روٹری انجن (Rotary Engine)
روٹری انجن میں روٹر ہو تے ہیں۔ جو گھومتے ہیں انہیں روٹری وینکل انجن کہا جاتا ہے۔
گاڑیوں میں روٹری وینکل انجن (Rotary
Wankle Engine) کا استعمال بہت کم رہ گیا ہے۔
2: ریسی پرکیٹنگ انجن (Reciprocating
Engine)
ریسی پرکیٹنگ انجن ساتھ پسٹن کا سلنڈر کے اندر اوپر نیچے یا آگے پیچھے چلتا ہے۔تقریباَ تمام قسم کی گاڑیوں کے انجن
اسی قسم کے ہوتے ہیں۔ان انجنوں کے سلنڈر پسٹن اوپر نیچے چلتے ہیں یعنی ریسی پروکیٹ(Reciprocate) کرتے ہیں۔
ریسی پروکیٹنگ انجن کی دو اقسام
ہیں۔
1: سپارک اگنیشن یا S.I انجن (پیٹرول
انجن)
2: کمپریسڈ اگنیشن یا C.Iانجن(ڈیزل
انجن)
سپارک اگنیشن یا S.I انجن(Spark Ignition Engine)
سپارک اگنیشن انجن میں بخارات میں تیزی سے تبدیل ہونے والا فیول استعمال کیا
جاتا ہے۔مثلاَ پیٹرول(گیسولین) فیول کو سلنڈر میں داخل ہونے سے پہلے ہوا کے ساتھ
ملایا جاتا ہے۔ فیول تیزی سے بخارات میں تبدیل ہوکر ائیر فیول مکسچر بن جاتا ہے۔
یہ مکسچر سلنڈر میں داخل ہوتا ہے۔ جس کو
کمپریس کرکے اگنیشن سسٹم کے ذریعے پیدا کئے گئے سپارک سے جلایا جاتا ہے۔ آج کل
انہی انجنوں میںCNGاورLPG بطور فیول استعمال کی جارہی ہے۔
کمپریسڈ اگنیشن یا C.I انجن(Compressed Ignition Engine)
اس انجن میں پہلے ہوا انجن سلنڈر میں داخل ہوتی ہے۔ فیول بعد میں شامل کیا
جاتا ہےیعنی صرف صاف ہوا انجن سلنڈر میں داخل کرکے کمپریس کی جاتی ہے۔ ہوا کو اس
حد تک کمپریس کیا جاتاہے کہ اس کا درجہ حرارت 1000Fیا
538ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے بھی زیادہ ہو جائے اس کے بعد ڈیزل کو اس پر انجیکٹ
کیا جاتا ہے۔ گرم ہوا یعنی ہیٹ آف کمپریشن کے ذریعے فیول کے جلنے کا عمل شروع ہوتا
ہے۔ اس وجہ سے ڈیزل انجن کو کمپریسڈ اگنیشن انجن کہا جاتا ہے۔انجن کی اندرونی ساخت
اور کام کرنے کے اصول کو سمجھنے کیلئے چند ٹرمینالوجی (Terminology) کا سمجھنا ضروری ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔
ٹاپ ڈیڈ سنٹر(Top Dead Center)
سلنڈر کی بلندی میں ایسا مقام جہا ں سے پسٹن مزید اُوپر نہیں جاتا بلکہ نیچے
کی طرف حرکت کرتا ہے۔ ٹاپ ڈیڈ سنٹر کہلاتا ہے۔
باٹم ڈیڈ سنٹر(Bottom Dead Center)
سلنڈر کی تہ میں ایسا مقام جہاں سے پسٹن مزید نیچے نہیں جاتا بلکہ اوپر کی طرف
حرکت کرتا ہے۔ باٹم ڈیڈ سنٹر کہلاتا ہے۔
سلنڈر بور(Cylinder Bore)
سلنڈر کا اندرونی قطر سلنڈر بور کہلاتا ہے۔
سٹروک (Stroke)
پسٹن کا BDC سے TDCاور TDC سے BDCتک
ایک مرتبہ حرکت کرنا سٹروک کہلاتا ہے۔
انجن میں طاقت پیدا کرنے والے عوامل:
انجن میں طاقت پیدا کرنے کیلئے درج ذیل چار عوامل واقع ہوتے ہیں۔
1:سکشن ( Suction)
اس عمل سے سلنڈر میں ویکیوم پیدا کرکے ہوا یا ائیر فیول مکسچر سلنڈر میں داخل
کیا جاتا ہے۔
2:کمپریشن(Compression)
سلنڈر میں بھری ہوئی ہوا یا ائیر فیول مکسچر کو دبانے کا عمل کمپریشن کہلاتا
ہے۔ کیونکہ آمیزہ کو دبانے سے اس کا ٹمپریچر بڑھ جاتا ہے۔
کمبسچن/ پاور(Power)
فیول کے جلنے سے سلنڈر میں اچانک پریشر بڑھ جاتا ہےاور پسٹن ہیڈ پر دباؤ کی
وجہ سے پسٹن کے نیچے جانے سے کرینک شافٹ گھومتی ہے۔ فیول جلنے کا عمل کمبسچن کہلاتا ہے جس کے نتیجہ میں پاور
پیدا ہوتی ہے۔
4:ایگزاسٹ(Exhaust)
سلنڈر میں کمبسچن کے
بعد جلی ہوئی گیسوں کو سلنڈر سے باہر نکالنے کا عمل ایگزاسٹ کہلاتا ہے۔


0 Comments
Please comment for any question. Best Regards