Free Traffic

LinkCollider - Free Social Media Advertising

Plier & Its Types پلاس اور اس کی اقسام

 



Plier & Its Types

پلاس اور اس کی اقسام

کمبی نیشن پلائر(Combination Plier)

اس ٹول کی مدد سےمختلف تاروں کو آپس پکڑ کر جوڑا جاتا ہے۔ مختلف گرم اشیا ء کو بھی اس کی مدد سے پکڑا جاتا ہے۔ تاہم حتٰی الامکان کوشش کرنی چاہیے کہ اس سے نٹ بولٹ نہ کھولے جائیں۔



سلائیڈ پلائر(Slide Plier)

اس ٹول کی مدد سے مختلف سائز کی تاروں کو کاٹا جاسکتا ہے اس لئے اس کو وائر کٹر بھی کہتے ہیں۔



لانگ نوز پلائر(Nose Plier)

اس کی مدد سے کسی تنگ جگہ میں بجلی کی تاروں  وغیرہ کو پکڑا جاسکتا ہے اور انہیں جوڑا بھی جاسکتا ہے اور باریک تاروں کو کاٹا بھی جاسکتا ہے۔



فلیٹ نوز پلائر(Flat Nose Plier)

یہ بھی بالکل نوز پلائر کی طرح ہوتا ہے لیکن اس کے جاز(جبڑے) گول ہونے کی بجائے چپٹے ہوتے ہیں اور اس کی مدد سے گہرائی میں  موجود چھوٹے نٹ بولٹ کو کھولا اور ٹائیٹ کیا جا سکتا ہے۔



بینڈڈ نوز پلائر(Banded Nose Plier)

اس ٹول کی نوز سامنے سے مڑی ہوئی ہوتی ہے۔ اس ضرورت ایسی جگہوں پر کام کرنے کیلئے پیش آتی ہے۔ جہاں لانگ نوز پلائر سے کام کرنے کیلئے جگہ نہ ہو۔



سنیپ رنگ پلائر(Snap Ring Plier)

اس پلائر کی مدد سے شافٹ اور بیرنگ وغیرہ کے سنیپ رنگ اتارے اور چڑھائے جاتی ہیں ۔ کام کی مناسبت سے انسائیڈ اور آوٹ سائیڈ دو قسم کے لاک پلائر آٹوورکشاپ میں استعمال کیے جاتی ہیں۔



یونیورسل پلائر(Universal Plier)

یہ ایسا پلائر ہے جس کی مدد سے مختلف قسم کے سائز  اور سائز کے نٹ بولٹ پکڑے جاسکتے ہیں اگر نٹ بولٹ یا کسی پائپ کا سائز بڑا ہو تو یونیوسل پلائرز کے جاز کو کھولا جاسکتا ہے اس لئے اس کو یونیورسل یا ایڈجسٹ ایبل پلائر بھی کہتے ہیں۔



وائر سٹیپر پلائر(Wire Stripper Plier)

یہ ایک ایسا اوزار ہے کس کی مدد سے مختلف سائز کی تاروں پر سے انسالیشن اتاری جاتی ہے اور کنڈکٹر بھی زخمی نہیں ہوتا اور انسولیشن اتارتے ہوئے زور بھی کم لگتا ہے۔



گریپ پلائر(Grip Plier)

یہ ایک ایسا اوزار ہے جو مختلف قسم کے سٹڈز (studs) کو مظبوطی کے ساتھ گرپ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔



ریوٹنگ پلائر(Riveting Plier)

یہ ایک ایسا اوزار ہے جس کی مدد سے دو دھاتی چادروں  میں سوراخ کرکے اس کی مدد سے ریوٹ لگا کر ان کو آپس میں جوڑا جاتا ہے۔






Post a Comment

0 Comments